The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

اپوزیشن پارٹیوں نے بیس ستمبر کو ملک کے بہتر مستقبل کیلئے اچھا لائمہ عمل نہ دیا تو مستقبل بڑے خطرناک صورتحال سے دو چار ہو سکتا ہے ،عبید اللہ جان بابت … اپوزیشن حکومت کو … مزید

15

اپوزیشن حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے اسمبلیوں سے مستعفٰی ہونے کے آپشن پر غور کے ساتھ ملک گیر تحریک چلانے پر بھی غور کریگی،سابق صوبائی وزیر

پیر ستمبر
21:40

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 14 ستمبر2020ء) پشتون خواء میپ مرکزی ڈپٹی سیکرٹری سابق صوبائی وزیر عبید اللہ جان بابت نے کہاہے کہ اگر اپوزیشن پارٹیوں نے بیس ستمبر کو ملک کے بہتر مستقبل کیلئے قوم کو ایک اچھا لائمہ عمل نہ دیا یو ملک کا مستقبل ایک بڑے خطرناک صورتحال سے دو چار ہو سکتا ہے اور قوم مایوسی کا شکار ہو جائیگی انہوں نے کہا کہ اپوزیشن ایک پیج پر نہیں ہے ورنہ موجودہ حکومت کا کب کا خاتمہ ہو چکا ہوتا انہوں نے کہا کہ پشتون خواء میپ اپوزیشن کا اہم حصہ ہے اور ہم ہو موڑ پر انکے ساتھ ہونگے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے اسمبلیوں سے مستعفٰی ہونے کے آپشن پر غور کے ساتھ ملک گیر تحریک چلانے پر بھی غور کریگی انہوں نے کہا کہ پشتون قوم کو تقسیم کر کے ہمیں بڑا بقصان پہنچایا گیا انہوں نے کہا کہ پشتون خواہ میپ کے شہداء وطن اور جمہوریت نے اپنے خون سے پشتون ملت کے بہتر مستقبل کیلئے اپنے قومی شناخت ملک میں جمہوریت ائین قانون کے تحفظ کیلئے قربانی دی جسپر پشتون قوم فخر کرتی ہے انہوں نے کہا کہ پارٹی نے ہمیشہ اصولی سیاست کی ہے ہم اقتدار میں ہوں یا اپوزیشن میں ہم نے ہمیشہ پشتون قوم کے مفادات کا دفاع کیا ہے انہوں نے کہا کہ خان شہید سمیت پارٹی کے شہیدوں نے اپنے خون سے ایک نئی تایخ رقم کی ہے انہوں نے کہا کہ اج پشتون قوم آج بھی اپنے تاریخی نام پشتونستان سے محروم ہیں ہمارے تمام انسانی حقوق سلب ہیں بے روزگاری جہالت پسماندگی و غربت ہمارا مقدر نہیں ہمیں دانستہ طور پر اپنے قومی شناخت اور بنیادی حقوق سے محروم رکھا گیا ہے انہوں نے کہا کہ پارٹی پشتون قوم میں اج بھی مقبول جماعت ہے عام الیکشن میں ہمیں مقتدر قوتوں کے اشارے پر ہرایا گیا موجودہ حکومت جانے والی ہے ملک میں نئے الیکشن کرائے جائیں جعلی حکومت ڈیلیور نہیں کر سکی اج ملک میں بجلی گیس پیٹرول سمیت تمام چیزیں عوام کی دسترس سے باہر ہو چکی ہیں عوام کو بے روزگار کیا جارہا ہے سب کچھ ائی ایم ایف کے کہنے پر کیا جارہا ہے عوام کو سلیکٹڈ حکومت سے جتنی جلدی نجات دلائی جائے اتنی ہی ملک اور جمہوریت کے لیئے فائدہ مند ہو گا انہوں نے کہا کہ لورالائی کے عوامی نمائندوں نے عوام کے مسائل کو حل کرنے کے بجائے اسمیں مزید اضافہ کر دیا ہے اج بھی عوام پانی صحت تعلیم روزگار سے محروم ہیں شہر کھنڈرات کا منظر پیش کر رہا ہے امن امان کی صورتحال کو جان بوجھ کر خراب کرنی کی کوشش کی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے شہر میں وزیر اعلٰی پیکج کے تحت اسی کروڑ روپے سے ترقیاتی منصوبے شروع کئے جسکے ثمرات سے اج بھی عوام مستفید ہو رہے ہیں انہوں نے کہا کہ مستقبل پشتون خواء میپ کا ہے کارکنان متحد ہیں اور اپنے اندر مخالفین کو جگہ نہ دیں پارٹی میں اختلاف ڈالنے والوں کے عزائم کو ہم متحد ہو کر ناکام بنا دینگے ۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More