The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

اپوزیشن نے مشترکہ اجلاس میں مودی دشمن والارول ادا کیا ہے۔اعجاز چوہدری

7

بدھ ستمبر
22:56

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 16 ستمبر2020ء) پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر اعجاز احمد چوہدری نے کہاکہ ملکی مفاد میں ہونے والی قانون کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے پاس ہونا خوش آئند عمل ہے، پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اپوزیشن کے منفی رویے کی مذمت کرتے ہیں، کرپٹ اپوزیشن نے مشترکہ اجلاس میں مودی دشمن والارول ادا کیا ہے، ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ سے نکلنے کے لئے قانون سازی کی مخالفت کرکے پیپلزپارٹی، ن لیگ دیگراپوزیشن جماعتوں کا ملک دشمن چہرہ کھل کر سامنے آ گیا ہے، پی ٹی آئی کی حکومت نے ہمیشہ ملکی مفادات کو جبکہ کرپٹ اپوزیشن نے اپنے ذاتی مفادات کو ترجیح دی ہے،انہوں نے کہاکہ ن لیگ کے دورِحکومت میں پاکستان گرے لسٹ میں گیا تھا، ن لیگ کی قیادت کو شرم سے ڈوب مرجانا چاہئے، پی ٹی آئی کی حکومت اور وزیراعظم عمران خان ملکی سلامتی پر آنچ نہیں آنے دے گی۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More