The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

اپوزیشن منی لانڈرنگ بل سے متعلق عوام کو سچ بتائے ، متعدد ممالک میں ایسے جرائم پر بغیر وارنٹ گرفتاری ہوتی ہے ،اگر فیٹف قانون متعین وقت میں منظور نہ ہوتا تو پاکستان بلیک … مزید

6

بدھ ستمبر
23:28

اپوزیشن منی لانڈرنگ بل سے متعلق عوام کو سچ بتائے ، متعدد ممالک میں ایسے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 16 ستمبر2020ء) وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو چاہیے کہ منی لانڈرنگ بل سے متعلق عوام کو سچ بتائے ، متعدد ممالک میں ایسے جرائم پر بغیر وارنٹ گرفتاری ہوتی ہے ، پاکستان میں کوئی قانون آئین کے برخلاف نہیں ہوسکتا۔ بدھ کو نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ فیٹف سے متعلق اپوزیشن کے بعٖض رہنما عوام کو گمراہ کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا حزب اختلاف کی سیاست اس حد تک گرگئی ہے کہ اسے ملکی مفاد کی کوئی پرواہ نہیں، مجھے اس کے رویہ پر بہت دکھ ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا اپوزیشن فیٹف کو کالا قانون نہ کہے وہ ایسی کوئی شق بتائے میں خود اسے حذف کرائوں گا ۔ وزیر قانون نے کہاکہ اگر فیٹف قانون متعین وقت میں منظور نہ ہوتا تو پاکستان بلیک لسٹ میں چلا جاتا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت ففتھ جنریشن وار میں پھنسا ہوا ہے، انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا تھا کہ پی پی پی اور ن لیگ ملکی مفاد کو مقدم رکھے گی مگر وہ اپنے مفاد کے لئے سیاست کر رہی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ منی لانڈرنگ کی روک تھام کے لئے قانون سازی سے پاکستان اب گرے لسٹ سے باہر آجائے گا ۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More