The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

اپوزیشن عددی اکثریت کے باوجود حکومتی بلوں کی منظوری نہ روک سکی

8

بدھ ستمبر
22:54

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 16 ستمبر2020ء) اپوزیشن عددی اکثریت کے باوجود پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں حکومتی بلوں کی منظوری نہ روک سکی،دونوں ایوانوں میں مجموعی طور پر اپوزیشن کے پاس حکومتی بینچز سے 10 زیادہ ووٹ موجود ہیں جبکہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں حکومتی ارکان کی مجموعی تعداد 217 ہے جن میں سے 200 اجلاس میں شریک اور 16غیرحاضر تھے جب کہ اسپیکر رائے شماری کے عمل میں حصہ نہیں لیتے۔

(جاری ہے)

پارلیمنٹ میں اپوزیشن ارکان کی مجموعی تعداد 226 ہے جن میں سے اپوزیشن کے 190 ارکان نے مشترکہ اجلاس میں شرکت کی اور 36 غیر حاضر رہے۔اپوزیشن کے 36 ارکان کی غیر حاضری کی وجہ سے مشترکہ اجلاس میں اپوزیشن کی عددی اکثریت اقلیت میں بدل گئی اور 7 بلز منظور کیے گئے جن میں سے 4 بل ایجنڈے میں شامل تھے جب کہ تین ضمنی ایجنڈے کے تحت شامل کیے گئے۔خیال رہے کہ اپوزیشن کی جانب سے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر پر جانبداری کا الزام عائد کیا گیا ہے اور بل پر ارکان کی گنتی میں ردوبدل کا الزام لگایا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More