The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

اپوزیشن ذاتی مفادات کیلئے قوم کو گمراہ کررہی ہے،فضل حکیم خان

13

ہفتہ اکتوبر
19:06

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 17 اکتوبر2020ء) پاکستان تحریک انصاف ملاکنڈ ڈویژن کے صدر و چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ مکس اچار پارٹیوں نے اپنے جلسے میں بہت چٹخارے دار مصالحے لگائے لیکن پاکستان کے غیور عوام نے ان کرپٹ ٹولے کو مسترد کر دیا اورمکس اچار پارٹی کا پہلا جلسہ بری طرح فلاپ کر دیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیدوشریف میں دیر لوئر کے ایم پی اے ہمایون خان کی زیر قیادت وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ہمایون خان اور فضل حکیم خان یوسفزئی کے مابین قومی و سیاسی صورتحال سمیت علاقے میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور عوام کے مفاد کے لئے ضروری فیصلے کئے گئے فضل حکیم خان نے کہا کہ اپوزیشن میں شامل تمام پارٹیاں مل کر اپنے ذاتی مفادات کیلئے قوم کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہی ہیں لیکن پاکستان کے غیور عوام نے ان کو پہلے ہی مسترد کردیا ہے عوام کا آج بھی وزیراعظم عمران خان پر اعتماد برقرار ہے اور یہی وجہ ہے دن بدن وزیراعظم عمران خان کی مقبولیت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے قوم جان چکی ہے کہ اپوزیشن نے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا اور عمران خان پاکستانی عوام کی فلاح و بہبود کے لئے دن رات ایک کرکے محنت سے کام کررہے ہیں اور عوام کو ان کا حق ان کی دہلیز پر پہنچانے کیلئے پوری تندہی سے کوشاں ہے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More