The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

اپوزیشن جماعتیں این آر او کی خاطر ملکی سلامتی کو داؤ پر لگارہی ہے،میاں خلیق الرحمن … ملکی اداروں پر الزامات اپوز یشن کی بوکھلاہٹ صاف ظاہر کر رہی ہے، مرکزی اور صوبائی … مزید

16

ملکی اداروں پر الزامات اپوز یشن کی بوکھلاہٹ صاف ظاہر کر رہی ہے، مرکزی اور صوبائی حکومت عوام کو اشیائے خوردونوش کی اشیاء کی قیمتوں کو کم کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھا رہی ہیں، مشیر خوراک

اتوار اکتوبر
19:25

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 18 اکتوبر2020ء) وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے محکمہ خوراک میاں خلیق الرحمن نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں اپنے لیڈروں کی کرپشن چھپانے کے لئے ڈرامے کر رہی ہیںعوام نے ان اپوزیشن جماعتوں کو مسترد کردیا ہے۔ سٹیج پر گیارہ جماعتوں کے ناکام لیڈروں کا اکٹھ منتخب حکومت کے لئے کوئی مشکل پیدا نہیں کر سکتا۔ وزیر اعظم عمران خان نے بار بار کھلے عام یہ اعلان کیا ہے کہ وہ کرپٹ سیاستدانوں کو این آر او نہیں دیں گے۔ عوام کی منتخب حکومت اپنی آئینی مدت ہر حال میں پورا کریگی۔ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو اعتدال پر لانے کے لئے حکومتی ٹیمیں ایمرجنسی بنیادوں پر کام کر رہی ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز پشاور کے مختلف بازاروں کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

مشیر خوراک میاں خلیق الرحمن نے سبسڈائزڈ آٹے اور دیگر اشیائے ضروریہ کی مارکیٹ میں دستیابی اور معیار کا جائزہ لینے کے لئے پشاور کے مختلف بازاروں رام پورہ بازار، گنج بازاراور حیات آباد کا دورہ کیا۔ انہوں نے آٹا ڈیلروں کے پاس موجود سبسڈائزڈ آٹے کے معیار کا جائزہ لیا۔انہوں نے آٹا ڈیلروں کے پاس موجود لسٹوں کا معائنہ کیا۔مشیر خوراک میاں خلیق الرحمن نے آٹا ڈیلروں سے آٹے کی ترسیل اور دستیابی کے حوالے سے معلومات حاصل کیں۔آٹا ڈیلروں نے اس موقع پر مشیر خوراک سے آٹا کوٹہ میں اضافے کا مطالبہ کیا جس پر مشیر خوراک نے محکمہ کے متعلقہ حکام کو فوری طور اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی۔ مشیر خوراک میاں خلیق الرحمن نے کہا کہ حکومت آٹے کی ترسیل کو باقاعدہ بنانے کے لئے ویلج کونسل سطح پر سبسڈائزڈ آٹا پہنچا رہی ہے جلد ہی پورے صوبے میں ویلج کونسل سطح پر ترسیل کا عمل شروع ہو جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ عوام آٹے کے معیار کے حوالے سے براہ راست محکمہ خوراک کو شکایت کریں۔ غیر معیاری آٹا بنانے والی ملوں کا کوٹہ اور لائسنس معطل کیا جائیگا۔ اور ان پر بھاری جرمانے عائد کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی سہولت کے لئے اضلاع کی سطح پر سستے بازار لگائے جارہے ہیں۔ جہاں عوام کو آٹا اور چینی سمیت دیگر اشیاء سرکاری نرخوں پر دستیاب ہونگی۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں گندم کی وافر مقدار موجود ہے اور ضرورت کے تحت مذید گندم بھی درآمد کی جارہی ہے۔اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو خود ساختہ طریقوں سے بڑھانے والے عناصر کو نشان عبرت بنایا جائیگا۔ انہوں نے محکمہ خوراک کو ہدایت کی وہ بازاروں کی سختی سے مانیٹرنگ کرے تاکہ عوام کو اشیاء ضروریہ سرکاری نرخوں پر دستیاب ہو سکیں۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More