The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

اپوزیشن جماعتوں کا پاور شو بری طرح فلاپ ہو گیا، شہبازگل

12


Live Updates

ہفتہ اکتوبر
20:03

اپوزیشن جماعتوں کا پاور شو بری طرح فلاپ ہو گیا، شہبازگل
اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 17 اکتوبر2020ء) : وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ قوم نے اپوزیشن جماعتوں کے گٹھ جوڑ کو مسترد کر دیا ہے جو سیاسی فوائد کے حصول اور لوٹی ہوئی غیرقانونی دولت کو تحفظ دینے کیلئے جمع ہوئے ہیں، پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے شرکائ صرف منتخب جمہوری حکومت پر دبائو ڈالنے کیلئے جلسے جلوس کر رہے ہیں لیکن وہ اپنی مہم میں کامیاب نہیں ہوں گے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کا پاور شو بری طرح فلاپ ہوا ہے اور 11 جماعتیں مل کر بھی صرف چند ہزار افراد کو جمع کر سکیں، اپوزیشن جماعتوں کے بدعنوان قائدین اور رہنما اسطرح جلسے جلوس کر کے بھی احتساب سے نہیں بچ سکیں گے۔ شہباز گل نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان قومی خزانے کی لوٹ کھسوٹ میں ملوث بدعنوان ٹولے کو کسی صورت میں این آر او نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے اپنے دور حکومتوں کے دوران ووٹ کو عزت دینے کی بجائے مال بنانے کو ترجیح دی اور بیرون ممالک جائیدادیں اور اثاثے بنائے، یہی وجہ ہے کہ ملک پر قرضوں کا بوجھ بڑھا اور عوام غربت کا شکار ہوئے۔



اپوزیشن اتحاد کی تحریک سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More