The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

اپوزیشن جتنی بھی کوشش کرلے موجودہ حکومت کا کوئی بھی کچھ نہیں بگاڑ سکتا، حا جی محمد خان طور اتما ن خیل … حکومت نے ملک میں کرپٹ سیاتدانوں کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا ہے ،قوم … مزید

10

حکومت نے ملک میں کرپٹ سیاتدانوں کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا ہے ،قوم کی لوٹی گئی ایک ایک پائی کا حساب لینگے ، مرکزی رہنما بلوچستان عوامی پارٹی

پیر ستمبر
21:40

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 14 ستمبر2020ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما صوبائی وز یر صنعت و حرفت حاجی محمد خان طور اتمان خیل نے کہاہے کہ اپوزیشن جتنی بھی کوشش کرلے لیکن موجودہ حکومت کا کوئی بھی کچھ نہیں بگاڑ سکتا ہمیں اپوزیشن نے نہیں بیس کروڑ عوام نے منتخب کیا ہے اور یہ ہماراہ ائینی حق ہے کہ ہم اپنی پانچ سال کی مدت پوری کریں انہوں نے حکومت نے ملک میں کرپٹ سیاتدانوں کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا ہے قوم کی لوٹی گئی ایک ایک پائی کا حساب لینگے پاکستان اب تبدیل ہو رہا ہے اورپاکستان جلد دنیا میں ایک ترقی یافتہ اور خوشحال ملک کے طور پر ابھر رہا ہے ملک معاشی طور پر مستحکم ہو رہا ہے بعض سیاسی جماعتیں ملک کو عدم استحکام پید ا کرنے کے جانب لے جانے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن ہم ملک کو کسی صورت نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دینگے کرپشن کرنے والوں نے اس ملک کے ساتھ اچھا نہیں کیا انھیں کرپشن کا پیسا واپس کرنا ہی ہوگا انہوں نے کہا کہ بلوچستان کو ماضی میں نظر انداز کیا گیا جسکی وجہ سے یہاں پر غربت اور بے روزگاری بھڑی انہوں نے کہا حکومت سمال لیول پر میرٹ پر چھوٹے قرضے دیگی جس سے بے روزگار ی میں کمی ہو گی انہوں نے کہا کہ لورالائی کم میختر کے عوام سے کئے گئے تمام وعدوں کو پورا کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے صوبے میں انڈسٹریز کو فعال اور اسکی ترقی کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں جس سے کم آمدنی والے افراد کو زیادہ فائدہ ملیگا انہوں نے کہا کہ عوام سے الیکشن میں کئے گئے تمام انتخابی وعدوں کو پورا کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہا ہوں انہوں نے کہا کہ صحت تعلیم زراعت صاف پانی کے منصوبوں پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے اور روزگار کے زیادہ سے زیادی مواقع پیدا کرنے کی بھی بھر پور کوشش کر رہا ہوں تاکہ ہمارے نوجوان بر سر روزگار ہو کر علاقے کی ترقی و خوشحالی میں اپنا کردا ر ادا کر سکیں۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More