The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

اپوزیشن جتنا مرضی شور مچا لے ترقی کا سفر جاری رہے گا،مخدوم زین حسین قریشی

14

ہفتہ اکتوبر
20:06

ملتان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 17 اکتوبر2020ء) : وفاقی پارلیمانی سیکرٹری خزانہ مخدومزادہ زین حسین قریشی نے کہا ہے کہ گوجرانوالہ میں پی ڈی ایم کے زیر اہتمام 11جماعتوں کا جلسہ بری طرح فلاپ ہوا۔ عوام نے پذیرائی نہیں دی‘ مریم نواز ‘ بلاول اور مولانا کی تقریر کے وقت پنڈال خالی تھا۔ اپوزیشن جماعتوں کا غیر فطری اتحاد زیادہ دیر چلتا نظر نہیں آتا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے حلقے انتخاب این اے 157 میں موضع فیض پور بھٹیاں میں چاہ شاہ والا میں بجلی فراہمی کے منصوبے اور ٹف ٹائل کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا اپوزیشن جتنا مرضی شور مچا لے ملکی ترقی کا سفر جاری رہے گا۔ حکومت اپنی مدت پوری کریگی۔ اپنی کارکردگی کی بنیاد پر تحریک انصاف آئندہ انتخابات میں بھی بھر پور کامیابی حاصل کریگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا حکومت کو عوامی مسائل کا پوری طرح سے ادراک ہے۔ ذخیرہ اندوزوں اور گراں فروشوں کے خلاف جلد کریک ڈائون شروع کیا جارہا ہے۔ جس سے عوام کو ریلیف ملے گا۔ انہوں نے کہا عوام سے تعلق ہے اور عوام سے رابطے میں ہوں۔ جو وقت ملتا ہے حلقے اور عوام کی ترقی پر صرف کرتا ہوں۔کرونا کے باوجود محدود معاشی وسائل کے باوجود حلقے میں ترقیاتی کام زور و شور سے جاری ہیں۔ این اے 157 میں کروڑوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے۔ جن کی تکمیل سے حلقے کے عوام کا معیار زندگی بلند ہوگا۔ این اے 157 کو ملتان کا مثالی حلقہ بنائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More