The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

اپوزیشن اتحاد کی 11 جماعتوں کے پیچھے بھارت ہے، عوام اپوزیشن کی باتوں میں نہیں آئینگے ،ڈاکٹر شہباز گل … بلاول بھٹو پتہ نہیں آکسفورڈ میں کیا پڑھتے رہے کہ انہیں پاکستانی … مزید

11

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 18 اکتوبر2020ء) وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ اپوزیشن اتحاد میں شامل 11 جماعتوں کے پیچھے ہندوستان ہے، عوام اپوزیشن کی باتوں میں نہیں آئیں گے،بلاول بھٹو پتہ نہیں آکسفورڈ میں کیا پڑھتے رہے کہ انہیں پاکستانی تاریخ کا معلوم ہی نہیں ہے،پیٹرولیم ڈویژن نے ماضی میں خرم دستگیر کو پیٹرول پمپ کیلئے جعلی این او سی دیا تھا، خرم دستگیر آپ نے جو لوٹ مار کی ہے اس کا حساب لیا جائے گا ۔ اتوار کو وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دو دن پہلے لوگوں نے گوجرانوالہ میں سرکس دیکھا جس میں اپنا مال بچانے کیلئے نامناسب باتیں کی گئیں۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو پتہ نہیں آکسفورڈ میں کیا پڑھتے رہے کہ انہیں پاکستانی تاریخ کا معلوم ہی نہیں ہے، عوام اپوزیشن کی باتوں میں نہیں آئے گی۔

(جاری ہے)

شہباز گل نے کہا کہ پیٹرولیم ڈویژن نے ماضی میں خرم دستگیر کو پیٹرول پمپ کیلئے جعلی این او سی دیا تھا، خرم دستگیر آپ نے جو لوٹ مار کی ہے آپ سے اس کا حساب لیا جائے گا۔

جعلی این او سی میں نمبر ہائی وے کا ہے جو کسی کو جاری نہیں ہو سکتا۔انہوں نے کہا کہ خرم دستگیر کے والد نے چڑیا گھر کی زمین بھی اپنوں کو دلائی۔ انہوںنے کہاکہ نواز شریف آپ کے بھائی نے بھی نوکروں کے نام پر اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کی ہے۔معاون خصوصی نے کہا کہ ہماری آرمی ہے تو ہم ہیں۔ پاک فوج شہادتیں دے رہی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ بھارت یہی چاہتا ہے کہ افواج پاکستان کو نشانہ بنایا جائے۔نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ لوگ آپ کے لندن میں تیار کردہ ملک دشمن بیانیے کے ساتھ کھڑے نہیں ہو سکتے اور ہمیں نہیں معلوم تھا کہ لندن میں بیٹھے نواز شریف اتنے بزدل ہیں جنہوں نے ہمیشہ عوام کا پیسہ لوٹا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی اخباروں میں نواز شریف کی ہیڈلائنز لگ رہی ہیں، اپوزیشن اتحاد میں شامل تمام جماعتیں اپنے مفاد کیلئے اکٹھی ہوئی ہیں اور ان 11 جماعتوں کے پیچھے ہندوستان ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More