The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

آپ کے شفقت آمیز طرز عمل نے نیوزی لینڈ ہی نہیں بلکہ پاکستانیوں کے بھی دل جیت لیے … انتخابات میں کامیابی پر وزیراعظم عمران خان کا کیوی وزیراعظم جسینڈا آرڈرن کیلئے مبارکباد … مزید

23

انتخابات میں کامیابی پر وزیراعظم عمران خان کا کیوی وزیراعظم جسینڈا آرڈرن کیلئے مبارکباد کا خصوصی پیغام

muhammad ali محمد علی
ہفتہ اکتوبر
23:31

آپ کے شفقت آمیز طرز عمل نے نیوزی لینڈ ہی نہیں بلکہ پاکستانیوں کے بھی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اکتوبر2020ء) انتخابات میں کامیابی پر وزیراعظم عمران خان کا کیوی وزیراعظم جسینڈا آرڈرن کیلئے مبارکباد کا خصوصی پیغام۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے نیوزی لینڈ کے انتخابات کے نتائج پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔
وزیراعظم نے انتخابات میں شاندار کامیابی پر جسینڈا آرڈرن کو مبارکباد دی ہے۔ وزیراعظم نے کیوی وزیراعظم کے نام جاری پیغام میں کہا کہ، آپ کے شفقت آمیز طرز عمل نے نیوزی لینڈ ہی نہیں بلکہ پاکستان میں بھی دل جیت لیے۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین دوستانہ تعلقات میں مزید پختگی اور تعاون میں وسعت کا خواہاں ہوں۔ واضح رہے کہ نیوزی لینڈ میں جسینڈا آرڈرن کی لیبر پارٹی نے عام انتخابات میں سادہ اکثریت سے زائد سیٹیں حاصل کر کے فتح حاصل کر لی۔

(جاری ہے)

نیوزی کی 120 رکنی پارلیمنٹ پر دو مرحلوں میں ہونے والے انتخابات کے 98 فیصد سے زائد ووٹوں کی گنتی کا عمل مکمل ہو گیا ہے،اب تک ہونے والی ووٹوں کی گنتی کے مطابق سب سے زیادہ 49 فیصد ووٹ لیبر پارٹی نے حاصل کیے جو پارلیمنٹ کی 64 سیٹیں بنتی ہیں،نیشنل پارٹی نے 35 نشستیں جیتیں جب کہ اے ٹی سی نیوزی لینڈ اور گرین پارٹی نے مشترکہ طور پر 10 نشستیں جیتیں،نیوزی لینڈ میں کسی بھی جماعت کو سادہ اکثریت حاصل کرنے کیلئے 61 نشستوں کی ضرورت ہوتی ہے، اس طرح لیبر پارٹی آئندہ تین برسوں کے لیے تنہا حکومت بنانے کی پوزیشن میں آ گئی ہے۔نیوزی لینڈ میں 1996 کے بعد یہ پہلی مرتبہ ہے کہ کسی جماعت نے سادہ اکثریت حاصل کی ہو اور 50 سال میں لیبر پارٹی کی یہ سب سے بڑی فتح ہے۔    

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More