The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

آپ کا ہر پراجیکٹ کرپشن کی جیتی جاگتی تصویر ہے، شہباز گل … آپ پر تو نارووال اسپورٹس سٹی کمپلیکس منصوبے کی تعمیر میں خردبرد کا الزام ہے، معاون خصوصی برائے سیاسی روابط … مزید

5

آپ پر تو نارووال اسپورٹس سٹی کمپلیکس منصوبے کی تعمیر میں خردبرد کا الزام ہے، معاون خصوصی برائے سیاسی روابط

منگل ستمبر
22:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 15 ستمبر2020ء) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے احسن اقبال پر جوابی وار کرتے ہوئے کہاہے کہ آپ کا ہر پراجیکٹ کرپشن کی جیتی جاگتی تصویر ہے۔احسن اقبال کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ الزامات کا جواب دینا ن لیگی اپنی شان کے خلاف سمجھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آپ سے کرپشن سے متعلق سوال ہوتا ہے تو آپ اداروں پر چڑھائی شروع کردیتے ہیں۔

(جاری ہے)

وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ آپ کا ہر پراجیکٹ کرپشن کی جیتی جاگتی تصویر ہے، اصل مسئلہ چیئرمین نیب سے نہیں کرپشن پر پوچھے گئے سوالات سے ہے۔انہوںنے کہاکہ میاں صاحب نے اپنے اردگرد ارسطو اعظم جیسے کرپشن کے مہا رتھی رکھے ہوئے تھے۔شہباز گل نے کہا کہ آپ کی مال بنانے کی ہوس نے آپ کو یہاں تک پہنچایا ہے، آپ پر تو نارووال اسپورٹس سٹی کمپلیکس منصوبے کی تعمیر میں خردبرد کا الزام ہے۔انہوں نے کہا کہ ملتان، سکھر موٹر وے پراجیکٹ میں قومی خزانے کو 137 ارب کا ٹیکا لگانے والے آپ ہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More