The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

آن لائن تدریس نظام تعلیم کا مستقبل ہے، وائس چانسلرویمن یونیورسٹی صوابی

4

بدھ ستمبر
17:57

صوابی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 16 ستمبر2020ء) ویمن یونیورسٹی صوابی کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہانہ عروج کاظمی نے واضح کر دیا ہی کہ آن لائن تدریس نظام تعلیم کا مستقبل ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ویمن یونیورسٹی صوابی میں اساتذہ کے لئے آن لائن کلاسز کی تربیتی ورکشاپ کے انعقاد کے موقع پر کیاویمن یونیورسٹی صوابی کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہانہ عروج کاظمی نے کہا کہ آن لائن نظام تعلیم اب ایک کلیدی حیثیت اختیار کرچکا ہے جس کی اہمیت و آفادیت سے انکار کسی صورت ممکن نہیں رہا۔

(جاری ہے)

ہم جب تک آن لائن نظام تعلیم میں مہارت حاصل نہیں کرلیتے اس وقت تک کامیاب نظام تعلیم نہیں بناسکتے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ اساتذہ اور طلبہ کی بھرپور تربیت کے لئے تربیتی ورکشاپس کا انعقاد لازم بنایا جائے۔ ویمن یونیورسٹی میں تمام اساتذہ آن لائن تدریس کی تربیت حاصل کرچکے ہیں اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ اپنی تدریسی ذمہ داریاں انجام دینے کے لئے تیار ہیں۔ اس موقع پر اساتذہ کی بڑی تعداد موجود تھی۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More