The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں چوہدری برادران کے خلاف نیب انکوائری بند

7

جمعرات ستمبر
14:27

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 17 ستمبر2020ء) قومی احتساب بیورو (نیب ) لاہورنے چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الٰہی کے خلاف انکوائری بند کردی۔نیب لاہور نے چوہدری برادران کیخلاف بنکوں سے نادہندگی کی 20 سال پرانی انکوائری بند کرتے ہوئے رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کروا دی۔نیب نے رپورٹ میں کہا کہ چوہدری برادران کیخلاف شواہد نہ ملنے پر بنک نادہندگی کی انکوائری بند کردی ہے۔

(جاری ہے)

چوہدری برادران پر قرضہ حاصل کرنے کیلئے جو الزام ہے وہ ان پر لاگو نہیں ہوتا، لہذا ناکافی شواہد کی بنا پر انکوائری بند کی جاتی ہے۔چوہدری برادران کیخلاف 12 اپریل 2000 میں انوسٹی گیشن شروع کی گئی تھی جو بعدازاں بند کردی گئی لیکن پھر اچانک 20 سال بعد 14 فروری 2019 کو دوبارہ 3 انوسٹی گیشن کی منظوری دی گئی۔چوہدری شجاعت کیخلاف بطور وفاقی وزیر آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے۔ جبکہ چوہدری پرویز الٰہی پر بطور اسپیکر اسمبلی آمدن سے زائد اثاثہ جات اور بطور سابق لوکل منسٹر غیر قانونی تعیناتیوں سمیت دیگر الزامات ہیں۔نیب نے عدالت سے استدعا کی کہ چوہدری برادران کے خلاف دائر درخواستیں مسترد کی جائیں۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More