The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس، پی ڈبلیو ڈی کا سابق ایس ای محمد رمضان 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

6

بدھ ستمبر
18:58

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 16 ستمبر2020ء) لاہور کی احتساب عدالت نے کروڑوں روپے کی جائیدادیں اور بینک بیلنس بنانے والے پی ڈبلیو ڈی کے سابق ایس ای ملزم محمد رمضان کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا۔عدالت نے جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر ملزم کو یکم اکتوبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ احتساب عدالت کے جج اکمل خان نے کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت نیب تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایاکہ ملزم کو مبینہ غیرقانونی طور پر دوران سروس 20 کروڑ سے زائد مالیت کی جائیدادیں بنانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے،ملزم کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کی شکایات پر نیب لاہور میں گزشتہ سال انکوائری کا آغاز ہوا تھا۔ نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ دوران انکوائری ملزم اور اہل خانہ کے نام موجود اثاثہ جات کی تفصیلات اکھٹی کی گئیں تو حیران کن انکشافات کا سلسلہ شروع ہوا،دوران تحقیقات ملزم کے نام لاہور، جھنگ، ملتان و دیگر اضلاع میں 50 سے زائد پراپرٹیاں اور گاڑیاں ہونے کا انکشاف ہو اہے۔

(جاری ہے)

نیب تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم دوران سروس بدعنوانی میں ملوث ہونے کی وجہ سے 6 مرتبہ معطل بھی ہوا ، اگرچہ بعد ازاں بحال ہوتا رہا، ملزم کیخلاف ٹھوس شواہد کے حصول پر سابق سپرنٹنڈنگ انجینئر محمد رمضان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔ عدالت کو بتایا گیا کہ ملزم پر لگائے گئے الزامات کے حوالے سے اسے صفائی اور زرائع آمدن کی فراہمی کا بھرپور موقع فراہم کیا گیا تاہم ملزم مکمل طور پر ناکام رہا۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More