The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

آل پاکستان گولڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ صوبے میں فٹبال کے فروغ کے لئے اہم کردار ادا کرے گا،سیکرٹری کھیل … آل پاکستان چیف منسٹر گولڈ کپ فٹبال ٹورنامنٹ 2020 کے سلسلے میں سیکرٹری … مزید

13

آل پاکستان چیف منسٹر گولڈ کپ فٹبال ٹورنامنٹ 2020 کے سلسلے میں سیکرٹری سپورٹس کا ایوب اسٹیڈیم فٹبال گراؤنڈ کا دورہ، تیاریوں کا جائزہ

اتوار اکتوبر
23:10

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 18 اکتوبر2020ء) 17 سال بعد بلوچستان میں فٹبال کا میگا ایونٹ منعقد ہو رہا ہے جس کا فائنل راؤنڈ 21 اکتوبر سے شروع ہونے جا رہا ہے۔ اسی سلسلے میں سیکرٹری اسپورٹس عمران گچکی نے ایوب اسٹیڈیم فٹبال گراؤنڈ کا دورہ کیا اور آل پاکستان چیف منسٹر گولڈ کپ فٹبال ٹورنامنٹ 2020 کے کوالیفکیشن راونڈ کے لیے گراؤنڈ اور تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈائریکٹر جنرل کھیل دٴْرابلوچ اور ان کی پوری ٹیم جس محنت اور جانفشانی سے کام کر رہی ہے وہ قابل تعریف و قدر ہے۔ محکمہ کھیل و امور نوجوانان کی پوری ٹیم مقامی فٹبالر اور ہدہ ایکشن کمیٹی کے لوگ ٹورنامنٹ کی کامیابی کے لیے محنت اور لگن کر رہے ہیں۔ انشاء اللہ گراؤنڈ اکیس تاریخ کو بہترین نظارہ پیش کرے گا اور کوئٹہ کی عوام کو ایک بہترین گراؤنڈ میں بہترین مقابلے دیکھنے کو ملیں گے سیکرٹری کھیل میر عمران گچکی کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے لئے ہر وہ شخص قابل قدر ہے جو اس ایونٹ کو کامیاب بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا ٹورنامنٹ کے پری کوالیفکیشن میچز کو بہترین کوریج دے رہا ہے جس پر تمام صحافیوں کے مشکور ہیں اور امید کرتے ہیں کہ 21 تاریخ سے شروع ہونے والے فائنل راؤنڈ جس میں پاکستان بھر سے ٹیمیں شرکت کریں گی کو ہم سب نے مزید محنت کرکے کامیاب بنانا ہو گا تاکہ یہ ایونٹ ہر سال اسی طرح کامیابی کے ساتھ منعقد کیا جا سکے میر عمران گچکی کا مزید کہنا تھا کہ آل پاکستان چیف منسٹر گولڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ بلوچستان میں فٹبال کے فروغ کے لئے اہم کردار ادا کرے گا۔ اور پاکستان میں فٹ بال کی ترقی کے لئے ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More