The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

آل پارٹیز ایکشن کمیٹی چاغی کے زیر اہتمام متنازعہ لوکل کمیٹی کے خلاف دالبندین پریس کلب کے سامنے مظاہرہ،انتظامیہ کے خلاف نعرے

7

بدھ ستمبر
19:18

چاغی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – آن لائن۔ 16 ستمبر2020ء) آل پارٹیز ایکشن کمیٹی چاغی کے زیر اہتمام متنازعہ لوکل کمیٹی کے خلاف دالبندین پریس کلب کے سامنے مظاہرہ اور انتظامیہ کے خلاف نعرے، مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈر بھی اٹھا رکھے تھے جس میں متنازعہ لوکل کمیٹی کی فوری منسوخی اور سر ے نو نئی اور شفاف لوکل کمیٹی بنانے کا مطالبہ درج تھا۔

(جاری ہے)

مظاہرین سے آل پارٹیز ایکشن کمیٹی کے چیئرمین سردار رفیق شیر بلوچ، ترجمان حافظ علی محمد بڑیچ ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے بتایا متعدد بار ڈپٹی کمشنر چاغی اور اسسٹنٹ کمشنر دالبندین کو متنازعہ لوکل کمیٹی کے متعلق تفصیلی آگاہ کر چکے ہیں لیکن تمام یقین دہانیوں کے باوجود اپنی مرضی سے ایک متنازعہ لوکل کمیٹی ترتیب دے کر چاغی کے نوجوانوں کی حق تلفی کی جارہی ہے انکا مزید کہنا تھا اس وقت چاغی کے نوجوانوں کو ملازمت، تعلیمی داخلے کی حصول کیلئے لوکل کی اشد ضرورت ہیں مگر موصوف اپنی مرضی کے مطابق مہینوں بعد ایک متنازعہ لوکل کمیٹی کے زیر سرپرستی اجلاس بلا کر لوکل جاری کرتا ہے کمیٹی کے روز بھی کمیٹی میں پیش ہونے کیلئے لوگوں کی لمبی قطارے لگ جاتی ہے انکا مزید کہنا تھا ہم نے ڈی سی اور اے سی کو تمام تحصیلوں میں افغان مہاجرین کی روک تھام اور مقامی لوگوں کی سہولت کے لیئے بہتر اور غیر جانبدار کمیٹی بنانے کے لیئے درخواست کی مگر افسوس اس امر کی ہے آل پارٹیز ایکشن کمیٹی کی تمام باتوں کو ہوا میں اڑا دیئے جو انتہائی ناقابل برداشت عمل ہے انکا مزید کہنا تھا تحصیل چاگئے کا ایک الگ کمیٹی بنانے اور چاگئے کے لوگوں کو الگ تاریخ پر اجلاس بلانے کا بھی ہم نے مطالبہ کیامگر انتظامیہ نے دوبارہ چاگئے اور دالبندین کی اجلاس کو اکھٹا کر کے افغان مہاجرین کے لیئے راستہ ہموار کردیا ایسی متنازعہ کمیٹی کو آل پارٹیز ایکشن کمیٹی مسترد کر چکی ہے ہم ڈپٹی کمشنر چاغی اور اسسٹنٹ کمشنر دالبندین کو بزریعہ آج کا مظاہرہ ہم بتانا چاہتے ہیں کہ فوری طور پر اپنی متنازعہ کمیٹی کو کینسل کر کے سرے نو نئی صاف اور شفاف کمیٹی بنائی جائے جس میں چاغی کے آل پارٹیز ایکشن کمیٹی اور اسٹیک اولڈرز کو اعتماد میں لے لیا جائے ورنہ بصورت دیگر ہم اس عمل کے خلاف اپنی جدو جہد جاری رکھیں گے مقررین کا مزید کہنا تھا ہم عوامی نمائندہ سے مطالبہ کرتے ہیں اس نااہل اسسٹنٹ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کو فوری طور پر تبادلہ کیا جائے عنقریب انکے تمام بھتہ خوری اور کرپشن کے خلاف مرکزی چوک پر ایک جلسہ عام منعقد کیا جائے گا جلسے میں انکی تمام کرپشن کو عوام کے سامنے رکھا جائیگا احتجاجی ریلی میں بڑی تعداد میں آل پارٹیز کے زمہداران اور کارکنان شریک تھے متنازعہ لوکل کمیٹی کے خلاف شدید نعرے لگائی

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More