The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

آل ٹریڈرزایسوسی ایشن کے وفدکی ڈی پی اوسیداشفاق انورسے ملاقات … پولیس اورتاجر برادری کاایک پلیٹ فارم پرہوناشہراورکامیاب تجارتی سرگرمیوں کے لئے سود مند ثابت ہوگا،ڈی … مزید

11

پولیس اورتاجر برادری کاایک پلیٹ فارم پرہوناشہراورکامیاب تجارتی سرگرمیوں کے لئے سود مند ثابت ہوگا،ڈی پی او

منگل ستمبر
18:48

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 15 ستمبر2020ء) آل ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے صدر افتخارا مین کی سربراہی میںتاجربرداری کے نمائندہ عہدیداران کے وفدنے ڈی پی اوسیداشفاق انور سے ملاقات کی جس کے دوران آل ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے ڈی پی اوکوبازارکی سیکورٹی اوردیگردرپیش مسائل سے تفصیلی آگاہ کیا، ڈی پی اونے آل ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے عہدیداران سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ضلع ہری پورمیںتاجربرادری سمیت تمام طبقہ فکرکے بنیادی حقوق کاتحفظ ہری پو رپولیس کی اولین ذمہ داری ہے تاجر برادری کی باہمی مشاورت اور مضبوط تعلقات کی بنیادپرشہرکی سیکورٹی وٹریفک کے لئے متعدداقدامات اٹھائے گئے ہیںاورہری پورپولیس آئندہ بھی آپکی تجاویزاورمشوروں سے استفادہ حاصل کرے گی تاجروں کودرپیش مسائل کا حل میری اولین ترجیح ہے ہری پور پولیس چوری کے مقدمات میںملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے کوشاں ہے اورعنقریب ایسے تمام عناصر کوقانون کے کٹہرے میںلایاجائے گا بازارمیںٹریفک سسٹم کی مزیدبہتری اورخریداروں وتاجروں کے جان و مال کے تحفظ کے لئے سیکورٹی کے مزیدموئثرانتظامات عمل میں لائے جارہے ہیں،ہری پور پولیس اورتاجر برادری کاایک پلیٹ فارم پرہوناشہراورکامیاب تجارتی سرگرمیوں کے لئے سود مند ثابت ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More