The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

آل خیبر پختونخواایمیچور موئے تھائی کے مقابلے پشاور میں شروع ہوگئے … مقابلوں میں خیبر پختونخواکے متعدد اضلاع کے کھلاڑیوں 9مختلف ویٹ کٹیگری میں شرکت کررہے ہیں

12

مقابلوں میں خیبر پختونخواکے متعدد اضلاع کے کھلاڑیوں 9مختلف ویٹ کٹیگری میں شرکت کررہے ہیں

اتوار ستمبر 19:35

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 13 ستمبر2020ء) آل خیبر پختونخواایمیچور موئے تھائی کے مقابلے پشاور میں شروع ہوگئے۔51تا 54ویٹ کے مقابلوں میں ملاکنڈ کے حذیفہ نے پشاور کے دفتر خان کو ہرایا،جبکہ مردان کے سیف اللہ نے چارسدہ کے طلحہ کواور پشاور کے ابوذر نے بنوں کے صدام کو شکست دیکر سیمی فائنل مراحل میں پہنچ گئے،ان مقابلوں میں خیبر پختونخواکے متعدد اضلاع کے کھلاڑیوں 9مختلف ویٹ کٹیگری میں شرکت کررہے ہیں۔صوبائی موئے تھائی اییسوسی ایشن کے زیر اہتمام پشاور سپورٹس کمپلیکس کے باکسنگ آرینامیں کھیلے جانیوالے ان مقابلوں میں 30تا35،51تا54،57تا58،60تا64،67تا70،73تا77کے ویٹ کے مقابلے منعقد ہورہے ہیں،ان مقابلوں میں صوبے بھر سے بڑی تعدادمیں کھلاڑی شرکت کرکے اپنی صاحیتوں کا مظاہرہ کررہے ہیں،جسکے لئے ارگنائزنگ کمیٹی نے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ان مقابلوں کے پہلے روزہونیوالے ایونٹ میں ملاکنڈ کے حذیفہ نے پشاور کے دفتر خان کوہرایا،مردان کے سیف اللہ نے چارسدہ کے طلحہ جبکہ پشاور کے ابوذر نے مدمقابل بنوں سے تعلق رکھنے والے صدام کو ہراکر اگلے رائونڈ میں پہنچ گئے ۔اس موقع پر میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے صوبائی کوئے تھائی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری عنایت اللہ خان نے بتایاکہ انکی کوشش ہے کہ اس مارشل آرٹس کے اس کھیل کو صوبے بھر میں فروغ ملے اور اس مقصد کیلئے زیادہ سے زیادہ مقابلے منعقد کرارہے ہیں،انہوںنے کہاکہ انہیں خوشی ہے کہ موئے تھائی کے ان مقابلوں میں پشاور سمیت صوبے بھر سے بڑی تعدادمیں کھلاڑی حصہ لے رہے ہیںہمیں امیدہے کہ انشاء اللہ ملک بھر کی طرح خیبر پختونخوامیں بھی یہ سٹائل بھی کراٹے،تائیکوانڈو،جوڈو اور ووشوکنگفوکی طرح مقبول ثابت ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More