The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

آل برادری قومی موومنٹ کی جانب سے شہید ملت کی برسی کا انعقاد … شہید ملت کا ویژن مشعل راہ ہے،وہ پاکستان کے حقیقی لیڈر تھے ان جیسا لیڈر ملک کو آج تک نصیب نہیں ہوا، اخلاق … مزید

19

شہید ملت کا ویژن مشعل راہ ہے،وہ پاکستان کے حقیقی لیڈر تھے ان جیسا لیڈر ملک کو آج تک نصیب نہیں ہوا، اخلاق سوہنی

اتوار اکتوبر
16:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 18 اکتوبر2020ء) آل برادری قومی موومنٹ پاکستان کی جانب سے پاکستان کے پہلے وزیر اعظم شہید ملت خان لیاقت علی خان کی برسی کے موقع پر محفل میلاد وقرآن خوانی کا انعقاد کورنگی کے علاقے میں واقع مرکزی سیکریٹریٹ میں کیا گیا اس موقع پر مرد وخواتین کارکنان کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی اور شہید لیڈر کو بھر پور خراج عقیدت پیش کیا گیا تقریب کے آخر میں چیئرمین آل برادری قومی موومنٹ پاکستان اخلاق سوہنی نے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا کہ شہید ملت لیاقت علی خان تحریک آزادی اور آزادی کے بعد نومولود ریاست کی جس طرح خدمت کی وہ رہتی دنیا تک یاد رکھی جائے گی وہ نڈر اور بے باک لیڈر تھے ان کے مکے نے دشمنوں کے حوصلوں پر ایسی کاری ضرب لگائی کہ وطن دشمنوں کے دانت کھٹے ہوگے شہیدپاکستان کے حقیقی لیڈر تھے ان جیسا لیڈر ملک کو آج تک نصیب نہیں ہوا ۔

(جاری ہے)

آپ نے ہی نومولود ریاست کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا ان کا ویژن ہماری قوم کے لیے ایک مثال وقت کے حکمرانوں کو ان کی ذات سے سیکھنا چاہئے کہ ایک لیڈر جو پورے ملک کا نمائندہ ہوتا ہے اسے کیسا ہونا چاہئے اور کے جذبات ملک کے ساتھ کیسے ہونے چاہئیں ۔مگر افسوس ہم نے اپنے اصلاف سے کچھ نہیں سیکھا ،ملک میں جاری نفرت کی سیاست اس کی ایک مثال ہے ہم شہید ملت کی برسی بنا رہے ہیں اس سوچ کے ساتھ کہ آل برادری قومی موومنٹ نے ہی عوامی سوچ کو تبدیل کرنا ہے ملک میں بسنے والی تمام اکائیوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنا ہے بھائی چارے کو فروغ دینا ہے محبت کرنا سیکھانا ہے نفرت حسد کے ماحول کو ملک سے بھگانا ہمارا مقصدر ہے آج ہم شہید ملت کو ان وہ خدمات جو انہوں نے تنہا ملک کی خدمت کے لیئے کی سلام عقیدت پیش کرتے اور ہم ان کے ویژن سے استفادہ حاصل کرکے پاکستان اور پاکستانی بھائیوں کی خدمت کرتے رہے گے

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More