The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

آصف زرداری کا سانحہ کارساز کے شہداء کو خراج عقیدت … شہداء نے آئین، جمہوریت اور بااختیار پارلیمنٹ کے لئے اپنی جانیں قربان کرکے دنیا کی سیاسی تاریخ میں ایک سنہری باب … مزید

13

شہداء نے آئین، جمہوریت اور بااختیار پارلیمنٹ کے لئے اپنی جانیں قربان کرکے دنیا کی سیاسی تاریخ میں ایک سنہری باب رقم کیا ہے، بیان

ہفتہ اکتوبر
22:20

آصف زرداری کا سانحہ کارساز کے شہداء کو خراج عقیدت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 17 اکتوبر2020ء) سابق صدر پاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری نے سانحہ کارساز کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان شہداء نے آئین، جمہوریت اور بااختیار پارلیمنٹ کے لئے اپنی جانیں قربان کرکے دنیا کی سیاسی تاریخ میں ایک سنہری باب رقم کیا ہے۔ 18اکتوبر کے سانحہ کارساز کے شہداء کی برسی پر اپنے ایک پیغام میں آصف علی زرداری نے کہا کہ ایسے جانثار اور ثابت قدم کارکن پاکستان پیپلزپارٹی کا ورثہ ہیں جنہوں نے اپنی قائد محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی حفاظت کرتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ دیا۔ وہ دشمنوں کے بچھائے ہوئے بارود کے آگے ڈھال بن گئے تھے۔ سابق صدر نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے جس کاز کے لئے مشکلات سے بھرپور راستہ اختیار کیا تھا عوام کی طاقت سے ان کے مشن کو پایائے تکمیل تک پہنچایا۔

(جاری ہے)

یہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید اور ان کے جانثاروں کی شہادت کا ثمر ہے کہ 1973ء کا آئین اصل صورت میں بحال ہوا، صوبوں کو خودمختاری ملی اور بااختیار پرلیمنٹ قائم ہوئی۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ ہماری جدوجہد ابھی ختم نہیں ہوئی۔ محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے ان تمام خوابوں کو ابھی حقیقت کا روپ دینا ہے۔ آج کا دن اس عہد کی تجدید کا دن ہے کہ طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں کے اصول پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ ملک میں مضبوط جمہوریت اور پرامن، مہذب اور ترقی یافتہ معاشرے کے لئے محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے نقش قدم پر چلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اٹھارہویں آئینی ترمیم قوم کی امانت ہے اور یہی ترمیم وفاق کی تمام اکائیوں کے درمیان اعتماد کا رشتہ برقرار رکھنے کے لئے ایک زنجیر ہے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More