The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

آزاد کشمیر کی موجودہ حکومت نے خطے میں جو مثالی اقدامات کئے ہیں اس کی نظیر نہیں ملتی،راجہ عقیل احمد خان … آنے والے انتخابات میں مسلم لیگ ن کو آزاد کشمیر میں کوئی جماعت … مزید

4

ڈونگی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 13 ستمبر2020ء) چیئرمین ادارہ ترقیات کوٹلی آزاد کشمیر راجہ عقیل احمد خان نے کہا کہ آزاد کشمیر کی موجودہ حکومت نے خطے میں جو مثالی اقدامات کئے ہیں اس کی نظیر نہیں ملتی۔حکومت کی چار سالہ مثالی کارگزاری اور آخری سال کی مربوط حکمت عملی کی بنیاد پر یہ بات وثوق سے کہی جا سکتی ھے کہ آنے والے انتخابات میں مسلم لیگ ن کو آزاد کشمیر میں کوئی جماعت شکست نہیں دے سکتی۔آزاد کشمیر کے باشعور عوام یہ بات جان چکے ہیں۔کہ کشمیریوں کے تشخص کو باوقار اور برقرار رکھتے ہوئے کس نے لوگوں کے مسائل حل کئے ہیں۔پیپلزپارٹی کا پچھلا پانچ سالہ دور مایوس کن تھا جس کی بنیاد پر عوام نے مسلم لیگ ن کو بھاری مینڈیٹ دیا چیر مین ادارہ ترقیات نے مزید کہا کہ۔

(جاری ہے)

آمدہ انتخابات میں اگر عوام کی رائے کو بلڈوز نہ کیا گیا تو مسلم لیگ ن کارکردگی کی بنیاد پر پچھلے انتخابات سے بھی بھاری مینڈیٹ حاصل کرے گی۔

تحریک انصاف کی تبدیلی کے سہانے خواب وفاق میں بری طرح چکنا چور ہو چکے ہیں۔معاشی طور پر ملک گرداب میں پھنس چکا ہے۔وفاق کے حالات کے پیش نظر آزاد کشمیر میں ایسی ویسی کسی غلطی کو دوہرایا نہیں جائے گا۔اور نہ آزاد کشمیر کے عوام کسی بہکاوے میں آنے والے ہیں۔آزاد کشمیر کے عوام نے ہمیشہ میرٹ پر فیصلے کئے ہیں جب بھی انھیں فری اینڈ فیر انتخابات کا ماحول فراہم کیا گیا۔ آزاد کشمیر کے عوام احسان فراموش نہیں ہیں۔وہ قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف کے احسان کا بدلہ ضرور چکائیں گے۔جنھوں نے آزاد کشمیر کے بجٹ میں دو گناہ اضافہ کر کے لوگوں کے مسائل کو حل کرنے کے مواقع فراہم کئے۔ حلقہ کھوئی رٹہ کو وفاقی حلقہ سمجھنے والوں کو پیشگی اطلاع کرتا ہوں۔ کہ کوئی جماعت مسلم لیگ ن کا مقابلہ نہیں کر سکے گی۔حلقہ کھوئی رٹہ میں دوسری پوزیشن کے لئے پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف میں مقابلہ ہو گا۔۔وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے جس طرح مسئلہ کشمیر پر اپنا جاندار مؤقف رکھا اس پر پوری کشمیری قوم ان کو اپنا مسیحا سمجھتی ہے۔آج بھی ان کے مؤقف کو اگر پذیرائی بخشی جائے اور مسئلہ کشمیر کی کو پوری دنیا میں اجاگر کرنے کے لئے آزاد کشمیر حکومت کو بین الاقوامی فورمز پر اپنا مقدمہ پوری شد و مد کے ساتھ پیش کرنے کے مواقع فراہم کئے جائیں تو کوئی وجہ نہیں ھے کہ کشمیریوں کی آواز کو نہ سنا جائے مختلف سوالات کے جواب میں راجہ عقیل احمد خان نے کہا کہ ادارہ ترقیات کوٹلی میں اپنی تعیناتی سے لیکر اب تک کیے گئے کام کی تفصیلی پراگرس رپورٹ سوشل میڈیا پر پرنٹ میڈیا کو بہت جلد مہیا کروں گا۔اور وزیر اعظم آزاد کشمیر کو بھی فراہم کروں گا۔خواہش کے مطابق ادارے میں بہتری نہیں لا سکا تاہم کچھ نہ کچھ بہتری زمین پر نظر آ رہی ہے۔ہاؤسنگ سکیمز کی روڈز کو پختہ کروایا گیا ھے۔اپنے بجٹ میں رہتے ہوئے کوٹلی شہر میں مفاد عامہ کی کچھ روڈز کو پختہ کروایا ہے۔کچھ مزید اس سال میں پختہ ہوں گی۔آزاد کشمیر کے تمام اضلاع اور تحصیل ہیڈ کوارٹر میں ماسٹر پلاننگ کے لیے پراسیس مکمل ہو چکا ہے جو موجودہ حکومت کا احسن اقدام ہے۔بلڈنگ کوڈ کو از سر نو تشکیل دے کر اس پر مکمل عملدرآمد کا فیصلہ کر دیا گیا۔ماسٹر پلاننگ اور بلڈنگ کوڈ کی وجہ سے کسی بھی شہر میں بیہنگم تعمیر کا سلسلہ مکمل بند ہو جائے گا جس کی وجہ سے شہروں کے بے شمار مسائل میں کمی واقع ہو گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More