The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

آرنلڈ شوار زینیگر کی ماحولیاتی تغیر پزیری پر عمران خان سے معاونت کی اپیل … آرنلڈ شوار زینیگر کی اپیل پر وزیراعظم عمران خان ویڈیو بیان جاری کریں گے‘سینیٹر فیصل جاوید

7

کیلی فورنیا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 17 ستمبر2020ء) ہالی وڈ سپر اسٹار اور سابق گورنر کیلی فورنیا آرنلڈ شوار زینیگر نے وزیراعظم عمران خان سے ماحولیاتی تغیر پزیری پر معاونت کی اپیل کی ہے۔وزیراعظم عمران خان ماحولیاتی تبدیلی پر بہت زیادہ زور دیتے ہیں اور اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے بلین ٹری سونامی منصوبے کو بین الاقوامی سطح پر سراہا بھی گیا ہے۔اب پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے سوشل میڈیا بیان میں کہا ہے کہ آرنلڈ شوار زنیگر نے ماحولیاتی تغیر پزیری پر وزیراعظم عمران خان سے معاونت کی اپیل کی ہے۔فیصل جاوید نے بتایا کہ آرنلڈ شوار زینیگر کی اپیل پر وزیراعظم عمران خان ویڈیو بیان جاری کریں گے۔سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ کلائمٹ ایکشن ہیروز ورلڈ سمٹ کے سلسلیمیں آسٹریا میں اکٹھے ہوں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم ماحولیاتی تغیر، حیاتیاتی ماحول کے بچاؤ، سبز نوکریوں کی فراہمی اور غربت کے خاتمے سے متعلق اپنے ویڑن پر روشنی ڈالیں گے۔فیصل جاوید نے بتایا کہ آرنلڈ شوار زینیگر آلودگی اور ماحولیاتی تغیر پزیری کے خلاف تقریباً 2 عشروں سے برسرِ پیکار ہیں۔پی ٹی آئی سینیٹر نے بتایا کہ آرنلڈ ماحولیاتی تغیر کے خلاف وزیراعظم عمران خان کے اقدامات اور عزم کے معترف ہیں۔سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ ہالی وڈ سپر اسٹار وزیراعظم عمران خان کو کلائمٹ ایکشن ہیرو اور کلائمٹ ایکشن الائنس کا اہم حصہ سمجھتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More