The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

آرمی چیف سے امریکی نمائندے زلمے خلیل زاد کی ملاقات ، باہمی دلچسپی ، علاقائی ،سیکورٹی معاملات پر گفتگو … افغانستان میں فریقین کے درمیان جاری امن عمل میں پاکستان کی سنجیدہ … مزید

4

افغانستان میں فریقین کے درمیان جاری امن عمل میں پاکستان کی سنجیدہ اور غیر مشروط حمایت کے بغیر کام یابی ممکن نہ تھی، امریکی نمائندہ خصوصی

پیر ستمبر
21:50

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 14 ستمبر2020ء) پاک فوج کے سربراہ جنر ل قمر جاوید باجوہ سے امریکی نمائندے زلمے خلیل زاد نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی،علاقائی سیکیورٹی اورافغان امن عمل پرتبادلہ خیال کیا گیا ۔ پیر کو ڈی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ سے امریکی نمائندے زلمے خلیل زادنے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی،علاقائی سیکیورٹی اورافغان امن عمل پرتبادلہ خیال کیا گیا ،ملاقات میں پاکستان کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمدصادق بھی موجودتھے۔

(جاری ہے)

ملاقات میں باہمی دلچسپی،علاقائی سیکیورٹی اورافغان امن عمل پرتبادلہ خیال کیا گیا ۔زلمے خلیل زادنے افغان امن عمل میں پاکستان کے مثبت کردارکوسراہا۔ زلمے خلیل زاد نے کہاکہ پاکستان کی سنجیدہ اورغیرمشروط حمایت کے بغیرکامیابی ممکن نہ تھی۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کاامن اورعلاقائی رابطوں کیلئے وژن واضح ہے۔ انہوںنے کہاکہ قومی طاقت کے تمام عناصرمتحدہوکروژن کوحقیقت کی شکل دے رہے ہیں،خطے میں دیرپاامن،ترقی اوراستحکام کویقینی بنارہے ہیں،امریکی نمائندہ خصوصی نے کہا کہ افغانستان میں فریقین کے درمیان جاری امن عمل میں پاکستان کی سنجیدہ اور غیر مشروط حمایت کے بغیر کام یابی ممکن نہ تھی۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More