The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ لیفٹیننٹ ناصر حسین شہید کے گھر پہنچ گئے، اہلخانہ سے ملاقات ، لواحقین سے تعزیت اور شہید کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی … لیفٹیننٹ ناصر … مزید

10

لیفٹیننٹ ناصر شہید نے وطن کے دفاع میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا، کوئی بھی خطرہ قوم کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتا،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

بدھ ستمبر
01:40

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 16 ستمبر2020ء) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ منگل کو لیفٹیننٹ ناصر حسین شہید کے گھر گئے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لیفٹیننٹ ناصر حسین کے اہلخانہ سے ملاقات کی اور لواحقین سے تعزیت اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار کے ٹویٹ کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس موقع پر شہید لیفٹیننٹ ناصر کی جرأت اور ان کے اہلخانہ کے حوصلے کو خراج تحسین پیش کیا۔

آرمی چیف نے کہا کہ لیفٹیننٹ ناصر شہید نے وطن کے دفاع میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی خطرہ قوم کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتا۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More