The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

آذربائیجان، آرمینیا کا ایک اور جنگ بندی کا اعلان … دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان تنازع کے حل کے لیے جامع مذاکرات کی اہمیت پر اتفاق ہوگیا،روس

20

دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان تنازع کے حل کے لیے جامع مذاکرات کی اہمیت پر اتفاق ہوگیا،روس

اتوار اکتوبر
11:20

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 18 اکتوبر2020ء) آذربائیجان اور آرمینیا نے ایک اور عارضی جنگ بندی کا اعلان کیا ہے، غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سیز فائر پر مقامی وقت کے مطابق رات 12 بجے عمل درآمد ہو گیا۔روس کے وزیرِ خارجہ نے دونوں ملکوں کے درمیان جنگ بندی کے معاملے پر آرمینیا اور آذربائیجان کے ہم منصبوں سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ۔

(جاری ہے)

روسی وزیرِ خارجہ نے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران گزشتہ ہفتے روس میں ہونے والے سیز فائر معاہدے پر عمل درآمد پر زور دیا۔روسی وزیرِ خارجہ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان تنازع کے حل کے لیے جامع مذاکرات کی اہمیت پر اتفاق ہوا ہے۔واضح رہے کہ ناگورنو کاراباخ کے تنازع پر دونوں ممالک کے درمیان گزشتہ ماہ جھڑپیں شروع ہوئی تھیں، ان جھڑپوں میں اب تک 700 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More