The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

آخر یہ کون شخص ہے جو سانگلاہل شہر کا سکون تباہ وبرباد کررہا ہے‘15سالہ بچی کے سر کے بال کاٹ لیے گئے

6

جمعرات ستمبر
10:36

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 17 ستمبر2020ء) سانگلہ ہل شہر میں دن کے ایک بجے مین چوک کے قریب ایک اور پرسرار واقعہ رونما 15 سالہ بچی کے سر سے بال کاٹ لیے گئے دیکھا جائے اکثر واقعات دن 12 اور ایک بجے کے درمیان واقع ہوتے ہیں آخر یہ کون شخص ہے جو سانگلاہل شہر کا سکون تباہ وبرباد کررہا ہے اور پکڑا کیوں نہیں جاتاشہری جاننے کیلئے بیچین۔دریں اثناء۔سانگلہ ہل محلہ احمد آباد میں عورتوں کے کپڑے اور بال کاٹنے کا معاملہ اب پورے شہر میں پھیل گیاپورے شہر میں دہشت دنیا چاند پر پہنچ گئی ہے اور ایک جن سانگلاہل محلہ احمدآباد آ کر خواتین کے مخصوص حصوں سے قینچی یا چھری سے کپڑے کاٹتا ہیاور پیچھا کرنے پر غائب ہو جاتا ہیشہری ذہنی طور پر مفلوج سانگلاہل محلہ احمدآباد میں جاری ” جن جن ” کا شوشہ جس نے سانگلاہل کی شہریوں خصوصاً محلہ احمدآباد کے رہایشیوں میں خوف وہراس پھیلایا ہوا ہے لوگ رات دن جاگ رہے ہیں فیملیز میں دہشت پھیلی ہوئی ہے مفلسی کے اس دور میں جہاں کاروبار پہلے ہی کرونا سے متاثر ہیں سانگلاہل میں کاروباری سرگرمیاں مفلوج ہو کر رہ گئی ہیں سانگلاہل کے علما کرام, بیوروکریٹس,جرنلسٹس, اساتذہ کرام, تاجران,عوامی نمائندیاور تمام پڑھے لکھے طبقے آگے آ کر اپنا رول ادا کریں۔

(جاری ہے)

پیران عظام کا عوام کو مشورہ۔کوئی جِن, بھوت, چڑیل,بدروح, چلا پٴْٹھا سیدھا نہیں ہے اس خوف وہراس کے ماحول میں کوئی بھی شرپسند نقصان کر سکتا ہے چند بے توکل لوگ اس ماحول میں اپنے مفادات کیلئے سٹوری گھڑ لیتا ہے اور سب سنی سنائی بات آگے کر دیتے ہیں جس طرح رات والے واقع میں نشء اب نارمل شخص پر 2 بریسٹ فائر کیے گے جو کہ کسی بھی نقصان کا پیش خیمہ ہے خدارا ہوش کے ناخن لیں, جب ہم اپنے بچوں کے ہاتھوں میں کتابیں دیں گے انکو تعلیم دیں گے تو ایسی باتیں نہیں ہونگی اپنے قیمتی وقت میں سے اپنے بچوں اپنی فیملی کو وقت دیں انکو ایجوکیٹ کریں۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More