The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

آثار قدیمہ خیبر پختونخوا نے واپڈا کے تعاون سے اپر کوہستان میں دو ہزار سال پرانے تاریخی نقوش محفوظ کر لئے

18

ہفتہ اکتوبر
14:25

آثار قدیمہ خیبر پختونخوا نے واپڈا کے تعاون سے اپر کوہستان میں دو ہزار ..
ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 17 اکتوبر2020ء) : محکمہ آثار قدیمہ خیبر پختونخوا نے واپڈا کے تعاون سے اپر کوہستان میں دو ہزار سال پرانے تاریخی نقوش محفوظ کر لئے۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر آرکیالوجی خیبر پختونخوا ڈاکٹر عبدالصمد نے بتایا کہ اپر کوہستان میں دو ہزار سال پرانے تاریخی نقوش محفوظ کر لئے گئے ہیں، علاقہ شیٹال میں پرانے زمانے کی لکھائی سمیت انسانوں اور جانوروں کی شکلیں پتھروں پر کندہ ہیں جنہیں واپڈا کے تعاون سے محفوظ بنایا جا چکا ہے۔

ڈائریکٹر آرکیالوجی ڈاکٹر عبدالصمد نے بتایا کہ قدیم نقوش داسو ہائیڈل پاور پراجیکٹ کی حدود میں واقع ہیں، تاریخی آثار سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ چین سے وسطی ایشیاتک ہمارے تعلقات ہزاروں سال پرانے ہیں، اس دور کے آثار قدیمہ کو آج بھی محفوظ بنانے کا کام جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More