The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

آئی جی پنجاب کی ہدایت پرپولیس انسپکٹرز کے ایڈوانس کلاس کورس شروع … پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ لاہور میں 71جبکہ پولیس ٹریننگ کالج سہالہ میں 72انسپکٹرز ایڈوانس کلاس کورس کریں … مزید

13

پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ لاہور میں 71جبکہ پولیس ٹریننگ کالج سہالہ میں 72انسپکٹرز ایڈوانس کلاس کورس کریں گے، ڈی آئی جی ٹریننگ

منگل ستمبر
00:30

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 15 ستمبر2020ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب انعام غنی کی ہدایت پر پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ لاہور اورپولیس ٹریننگ کالج سہالہ راولپنڈی میں انسپکٹرز کے ایڈوانس کلاس کورسز شروع ہوگئے ہیں جن میں پنجاب پولیس ، پاکستان ریلوے پولیس ،گلگت بلتستان پولیس ، سٹی ٹریفک پولیس اسلام آباد کے 143انسپکٹرزحصہ لے رہے ہیں اور ایڈوانس کلاس کورسز کے حوالے سے ڈی آئی جی ٹریننگ پنجاب ڈاکٹر سلیمان سلطان رانا نے سی سی پی او لاہور سمیت صوبے کی تمام ریجنز کے سربراہان، ریلوے پولیس ، گلگت بلتستان پولیس ، نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس ،سی ٹی ڈی ، پنجاب کانسٹیبلری سمیت متعلقہ اداروں کو مراسلہ بھجوادیا ہے ۔ مراسلے میں کورس میں حصہ لینے والے افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے متعلقہ ڈی ایچ کیو ہسپتال سے میڈیکل فٹنس سرٹیفیکیٹ کے ساتھ ٹریننگ کالجز میں رپورٹ کریں ۔

(جاری ہے)

پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ اور سہالہ راولپنڈی میں ایڈوانس کلاس کورسز کا آغاز آج15ستمبربروز منگل سے ہوگا۔تفصیلات کے مطابق پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ لاہور میں 71انسپکٹرز ایڈوانس کلاس کورس مکمل کریں گے جن میں پاکستان ریلوے پولیس کے دو افسران شامل ہیں جبکہ لاہور کے 15،بہاولپورکے 10، ڈی جی خان کے 6،فیصل آباد کے 21، ملتان کی5، ساہیوال کے 7اور شیخوپورہ کی5 انسپکٹرز شامل ہیں اسی طرح پولیس ٹریننگ کالج سہالہ راولپنڈی میں ہونے والے ٹریننگ کورس میں راولپنڈی ، گوجرانوالہ ، سرگودھا ، گلگت بلتستان ، پاکستان ریلوے اورسٹی ٹریفک پولیس اسلام آباد کے 72انسپکٹرز ایڈوانس کلاس کورس مکمل کریں گے جن میں راولپنڈی ریجن کے 20، گوجرانوالہ کی20، سرگودھا کے 11، گلگت بلتستان پولیس کی8،پاکستان ریلوے پولیس کے 3، سٹی ٹریفک پولیس اسلام آباد کی10انسپکٹرز شامل ہونگے۔

ڈی آئی جی ٹریننگ ڈاکٹر سلیمان سلطان رانا کی جانب سے کمانڈنٹ پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ اور پولیس ٹریننگ کالج سہالہ،راولپنڈی کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ جاری کردہ شیڈول کے مطابق ٹریننگ کورسز کی تکمیل کیلئے بہترین انتظامات کریںجبکہ ایڈوانس کلاس کورسز کے دوران کورونا سے بچائو کے ایس او پیز پر عمل درآمد کو سختی سے یقینی بنایاجائے ۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More