The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

آئی جی خیبر پختونخوا پولیس کی زیر صدرات پولیس کی رواں سال کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے ویڈیو لنک کانفرنس کا انعقاد

11

پشاور۔16 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 16 ستمبر2020ء) انسپکٹر جنرل آف پولیس ڈاکٹر ثناء ا للہ عباسی کی زیر صدرات سینٹرل پولیس آفس پشاور میں پولیس کی رواں سال کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے ویڈیو لنک کانفرنس کاانعقاد کیا گیا۔ایڈیشنل آئی جی پی انوسٹی گیشن نے آئی جی پی کو صوبے میں جرائم اور ان کے خلادف پولیس اقدامات /کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی ۔ آئی جی پی کوصوبے میں منشیا ت فروشوں اور اسلحہ سمگلنگ کے خلاف خیبر پختونخو اپولیس کی کا ر کردگی کے بارے میں بتایا گیاکہ13510.103کلو گرام چرس،725.89کلو گرام ہیروئن ،977.731کلو گرام افیون ،131.794کلوگرام آئس اور 26424شراب کی بوتلیں برآمد کی گئیں۔اسلحہ ہتھیار برآمدگی کے حوالے سے بریفینگ دیتے ہوئے بتایا گیاکہ اس دوران1457رائفلز،4265شاٹ گن،24038پستول،922023 کارتوس،2008کلاشنکوف،314کالاکوف،148ہینڈگرنیڈز،4سٹین گن،01عدد پشپشہ01،شینکوف،04راکٹ لانچرز،1689ڈیٹونیٹرز،1012ڈائنامائیڈز اور07عددبم برآمد کئے گئے ۔

(جاری ہے)

آئی جی پی کو بتایا گیا کہ اس عرصے میں 13521اشتہاری گرفتار کیے گئے ۔جبکہ 131اشتہاری پولیس مقابلوں میں مارے گئے۔آئی جی پی کو بتایا گیا کہ پچھلے آٹھ ماہ کے دوران نیشنل ایکشن پلان کے تحت جرائم پیشہ افراد کے خلاف 8795سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کیے گئے ۔ جن میں 38639 جرئم پیشہ افرادگرفتار کرکے ان سے 14936کی تعداد میں اسلحہ اور 320698کارتوس برآمدکیے گئے۔اسی طرح سے آپریشنز کے دوران 148865گھروں اور 52333ہوٹلوں کو چیک کیا گیا اور خلاف ورزی پر ان کے خلاف باالترتیب 6751اور 845مقدمے درج کیے گئے۔ سنیپ چیکنگ کے دوران 49430مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا اور 9184عدد اسلحہ اور 22974عدد کارتوس برآمد کر لیے گئے۔ اسی دوران قانونی دستاویزات کے بغیرغیرقانونی طور پر مقیم 59افغا ن باشندوں کو حراست میں لے کر ان کے خلاف فارن ایکٹ کے تحت 49ایف آئی آر درج کیے گئے ۔ آئی جی پی کو مزید بتا یا گیا کہ پچھلے آٹھ ماہ کے دوران متعلقہ عدالتوں سے 57751جرائم پیشہ افراد کو مختلف نوعیت کی سزائیں دلوائی گئیںاور عدالتوں سے سزاں کی شر ح 90فیصد رہی،جو اپنی مثال آپ ہے۔آئی جی پی ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی نے صوبے میں پچھلی8 ماہ کے دوران پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے صوبے میں اشتہاری مجرموں ،منشیات فروشوں اور دیگر جرایم پیشہ افراد کے خلاف جاری مہم کو مزید تیز کرنے کی بھی ہدایت کی۔ایڈیشنل آئی جی پی ہیڈ کوارٹر ز ، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز ،ڈی آئی جی ٹریننگ ،کمانڈنٹ ایف آر پی ،اے آئی جی ٹیلی کمیونیکیشن ،اے آئی جی استٹبلشمنٹ ،صوبہ بھر کے ریجنل پولیس آفسروں اور دیگر اعلی پولیس حکا م نے بریفنگ میں شرکت کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More