The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

آئیسکو جی ایس او سرکل انتخابات،زونل چیئرمین ،چوہدری قاسم جنرل سیکرٹری منتخب

5

منگل ستمبر
15:25

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 15 ستمبر2020ء) آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین (سی بی ای) آئیسکو جی ایس او سرکل کے انتخابات میں سردار وقار احمد زونل چیئرمین اور چوہدری محمد قاسم جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے ۔ دیگر نومنتخب عہدیداروں میں سینئر وائس چیئرمین محمد رمضان، وائس چیئرمین مسعود الحسن بھٹی اورجوائنٹ سیکرٹری محمد اشرف شامل ہیں جبکہ محمد مسکین کو ممبر جنرل کونسل نامزد کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جی ایس او سرکل کی روایت کے مطابق تمام عہدیداران کا انتخاب باہمی اتفاق رائے سے بلامقابلہ کیا گیا ہے۔ یونین کے ریجنل چیئرمین جاوید اقبال بلوچ نے جی ایس او سرکل میں آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین کے انتخابات کی تکمیل پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے تمام نومنتخب عہدیداران کو مبارک باد پیش کی ہے۔ سابق زونل چیئرمین محمد رمضان جدون نے یونین انتخابات کے پرامن انعقاد کا خیرمقدم کرتے ہوئے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ جی ایس او سرکل کے نومنتخب عہدیداران ملازمین کی فلاح و بہبود، بجلی صارفین کی مثالی خدمت اور ادارے کی ترقی و نیک نامی کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More