The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

اوکاڑہ ،ڈنڈوں سوٹوں سے مسلح بیس افراد نے حملہ کرکے تین خواتین سمیت چھ افراد کو شدید زخمی کر دیا

9

پیر ستمبر
20:39

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 14 ستمبر2020ء) ڈنڈوں سوٹوں سے مسلح بیس افراد نے حملہ کرکے تین خواتین سمیت چھ افراد کو شدید زخمی کر دیا خواتین کپڑے پھاڑ دیئے جس سے وہ برہنہ ہوگئیں گھریلو سامان توڑ پھوڑ دیا بعد ازاں تین افراد کو اغواء کر کے اپنے ڈیرہ پر لے جا کر تشدد کا نشانہ بنا دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نواحی قصبہ موضع لشاریاں کے رہائشی جعفر حسین اپنے اہل خانہ کے ہمراہ گھر میں تھے کہ اچانک ڈنڈوں سوٹوں سے مسلح شوکت علی ، ناصر، شاہد، محسن، لیاقت، خالد ، فلک شیر ، کلای، ممتاز، ریاض، تاج، ندیم، اور جاوید وغیرہ بیس افراد ٹریکٹر ٹرالی پر سوار ہو کر آئے گھریلو سامان توڑ پھوڑ دیا ڈنڈوں سوٹوں سے حملہ کرکے جعفر حسین اس کی بیوی حلیماں بی بی بیٹیوں عاصمہ بی بی ، سلمیٰ بی بی ، داماد عمران اور اس کے بھانجے رفیق کو شدید زخمی کر دیا خواتین کے کپڑے پھاڑ دیئے جس سے وہ برہنہ ہوگئیں بعد ازاں جعفر حسین اس کے داماد عمران اور بھانجے رفیق کو گن پوائنٹ پر اغواء کرکے اپنے ڈیرہ پر لے جا کر تشدد کا نشانہ بناتے رہے اہل دیہہ نے منت سماجت کرکے ان کی جان بچائی ، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنے شروع کر دیئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More