The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

اوکاڑہ ،پولیس کا سماج دشمن عناصر کیخلاف گرینڈ آپریشن ،بارہ افراد سے منشیات برآمد، مقدمات درج

15

پیر ستمبر
20:39

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 14 ستمبر2020ء) اوکاڑہ پولیس نے سماج دشمن عناصر کے خلاف گرینڈ آپریشن کرکے بارہ افراد سے بھاری مقدار میں چرس، شراب اور ناجائزاسلحہ برآمد کرکے ان کے خلاف مقدمات درج کر لئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ پولیس نے سماج دشمن عناصر کے خلاف گرینڈ آپریشن کرکے نواحی قصبہ 33ٹو آر اے کے رہائشی احمد علی عرف ملنگا ولد شیر علی سے 2کلو 145گرام چرس، نواحی قصبہ 4ڈی کے رہائشی صفدر علی ولد فیض احمد سے 1کلو 200گرام چرس، نواحی قصبہ دیپالپور کے رہائشی عبدالرحمن ولد محمد اصغر سے 550گرام چرس، نوٓحی قصبہ لکھوی والا کے رہائشی ساجد محمودولد عبدالمجید سے 550گرام چرس، صابری کالونی اوکاڑہ کے رہائشی مبشر احمد ولد فقیر محمد سے 32گرام چرس، کرسچن کالونی اوکاڑہ کے رہائشی مکرم مسیح ولد یونس مسیح سے 20لیٹر شراب، نواحی قصبہ شیر گڑھ کے رہائشی عون عباس ولد مرید عباس سے 30بور پسٹل، نواحی قصبہ موضع شریں کے رہائشی اورنگزیب ولد محمد علی سے 30بور پسٹل، غازی آباد اوکاڑہ کے رہائشی محمد امجد ولد محمد صادق سے 30بور پسٹل، نواحی قصبہ دیپالپور کے رہائشی فیاض احمد ولد علی محمد سے 30بور پسٹل، نواحی قصبہ دیپالپور کے رہائشی علی حسن عرف حاجی منا ولد گلشیر سے 30بور پسٹل اور نواحی قصبہ دیپالپور کے رہائشی علی رضا ولد محمد شعبان سے 30بور پسٹل برآمد کرکے ان کے خلاف مقدمات درج کر لئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More