The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

اوکاڑہ ،پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن، اشتہاری سمیت متعدد ملزمان گرفتارکرلئے گئے

15

منگل ستمبر
18:48

کرمانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 15 ستمبر2020ء) اوکاڑہ پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن، اشتہاری سمیت متعدد ملزمان گرفتارکرلئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او اوکاڑہ عمر سعید ملک کے احکامات پر پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے متعدد ملزمان کو گرفتار کرلیا سی آئی اے انچارج عبد العظیم خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے اشتہاری ملزم امیر حمزہ کو گرفتار کر لیا جو کہ ڈکیتی جیسی سنگین وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا۔ تھانہ اے ڈویژن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سابقہ ریکارڈ یافتہ ملزم محمد امجد کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا ملزم نے دوران تفتیش متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا ۔ تھانہ صدر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پکار 15 پر ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دیکر ڈرامہ رچانے والے صدی احمد اور محمد احسن کو گرفتار کرلیا جبکہ تھانہ حویلی لکھا پولیس نے سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والے ملزم علی رضا کو گرفتار کرکے ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے تمام ملزمان کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمات درج کر لئے۔اسی طرح تھانہ حجرہ شاہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش صفدر علی عرف صفدری کو رنگے ہاتھوںگرفتار کرتے ہوئے اس کے قبضہ سے 2330 گرام چرس براآمد کرلی اس کے علاوہ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے منشیات برآمد کر کے ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمات درج کر لئے تھانہ بصیرپور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مسمی شاہنواز شہنی سا کنان بندہ ٹھاکر کے قبضہ سے 2300سو گرام چرس برآمد کر کے گرفتار کر لیا۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More