The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

اوکاڑہ:فوٹو سیشن کی ماہر انتظامیہ نے ظفر کالونی کی مشکلات میں اضافہ کردیا … پانی کی نکاسی میں ناکامی کے بعد اب انجینئر کی نااہلی کی وجہ سے گذرنا بھی محال ہوگیا

10

پانی کی نکاسی میں ناکامی کے بعد اب انجینئر کی نااہلی کی وجہ سے گذرنا بھی محال ہوگیا

منگل ستمبر
19:49

اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – آن لائن۔ 15 ستمبر2020ء) فوٹو سیشن کی ماہر انتظامیہ نے ظفر کالونی کی مشکلات میں اضافہ کردیا پانی کی نکاسی میں ناکامی کے بعد اب انجینئر کی نااہلی کی وجہ سے گذرنا بھی محال ہوگیا ہے بتایا گیا ہے کہ جی ٹی روڈ پر واقع ظفر کالونی کی گلی نمبر ایک میں پانی کی نکاسی کی وجہ سے اہل علاقہ مسائل کا شکار تھے جس پر اہل محلہ نے پرنٹ میڈیا اور سوشل میڈیا پر احتجاج کیا احتجاج کی شدید کے دبائومیں آکر یہاں ایک طویل عرصہ کے منصوبہ کو عملی جامعہ پہناتے ہوئے سیوریج پائپ بچھانے کا مرحلہ شروع ہو ا یہاں پر گڑھے کھوددئے گئے ہیں لیکن پائپ بچھانے کا عمل سست روی کو شکار ہے جو پائپ بچھائے گئے ہیں وہ لیول پر نہیں ہیں جس کی وجہ سے جب ان پائپ کے ذریعے نکاسی آب کا سلسلہ شروع ہوا تو ایک بار پھر ظفر کالونی کے رہائشیوں کو شدیدنوعیت کی مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا یہاں کے باسیوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ فوٹو سیشن کی ماہرت ،جائزہ اجلاس کی بہتات اور سب اچھا کی بجن گانے میںمصروف ہے عملی طور پر عوام کے مسائل میں اضافہ کاباعث بن رہی ہے

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More