The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

اوکاڑہ:سٹی رینالہ پولیس نے ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں کو روکنے کے لئے انوکھا طریقہ اپنا لیا … واردات کا مقدمہ درج کرنے اور ملزمان کو گرفتار کرنے کی بجائے مقدمہ اندراج … مزید

11

واردات کا مقدمہ درج کرنے اور ملزمان کو گرفتار کرنے کی بجائے مقدمہ اندراج سے ہی انکا رکر دیا متاثرین کو تھانہ کے چکر کاٹنے پر مجبو ر کیاجانے لگا

منگل ستمبر
19:49

اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – آن لائن۔ 15 ستمبر2020ء) سٹی رینالہ پولیس نے ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں کو روکنے کے لئے انوکھا طریقہ اپنا لیا واردات کا مقدمہ درج کرنے اور ملزمان کو گرفتار کرنے کی بجائے مقدمہ اندراج سے ہی انکا رکر دیا متاثرین کو تھانہ کے چکر کاٹنے پر مجبو ر کیاجانے لگا تا کہ وہ تھک ہا رکر مقدمہ درج ہی نہ کرائیں تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی رینالہ پولیس ڈکیتی اور چوری کے مقدمہ درج کرنے کی پالیسی پر عمل پیر اہے چار جولائی ڈکیتی کی ورادات کا مقدمہ 14ستمبر کو درج کیا گیا واقعہ کے مطابق مقامی وکیل کا کلرک حسنین قاسم اپنے ماموں نواز کے ساتھ موٹر سائیکل پر سوار ہوکر جا رہا تھا جب نواحی چک 5ون آر اے کے قبر ستان کے قریب پہنچا تو قبرستان سے آتشیں اسلحہ سے مسلح تین ڈاکو سامنے آگئے جنہوں نے گن پوائنٹ پر ان کو روک لیا ان سے موبائل فون، نقدی ، طلائی انگوٹھی اور دیگر سامان چھین لیا پولیس سٹی رینالہ خورد پولیس نے مبینہ طور پر 14ستمبر کو مقدمہ درج کرلیاگیا ہے تاہم کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More