The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

اوپن یونیورسٹی نے طلباء کو آن لائن ورکشاپس کے دوران پیش آنے والے مسائل حل کرنے کے لئے علاقائی دفاتر کے عملے کو ضروری سہولیات اور تربیت فراہم کر دی

11

بدھ ستمبر
21:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 16 ستمبر2020ء) علا مہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے اپنے علاقائی دفاتر کے نیٹ ورک کو مزید فعال اور مضبوط بناتے ہوئے طلباء کو آن لائن ورکشاپس کے دوران پیش آنے والے مسائل حل کرنے کے لئے علاقائی دفاتر کے عملے کو ضروری سہولیات اور تربیت فراہم کر دی۔ واضح رہے کہ کورونا وبا کے دوران یونیورسٹی نے ایم اے، ایم ایس سی، بی ایڈ، ایم ایڈ، ایم فل، پی ایچ ڈی وغیرہ کی ورکشاپس کو اپنے آگاہی ایل،ایم، ایس پورٹل پر آن لائن منعقد کروارہی ہے اور طلباء اور معلمین اپنے گھروں یا کام کرنے والی جگہوں سے با آسانی ان ورکشاپس میں شمولیت اختیار کر کے اپنی تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ یونیورسٹی کے ڈائریکٹر ریجنل سروسز انعام الله شیخ نے یونیورسٹی کے اٹھائے گئے اقدامات پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھر کے تمام علاقائی دفاتر میں آن لائن ورکشاپس کے انعقاد کی سہولت فراہم کرنا آسان نہیں تھا تاہم یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے ان کے ڈائریکٹوریٹ کو خصوصی ہدایت کی تھی کہ کورونا وبا سے بچائو کی حکومتی تدابیر کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام طلباء کو ان کی دہلیز پر تعلیمی سہولیا ت فراہم کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کے ڈائریکٹوریٹ آف آئی، سی، ٹی نے اس ضمن میں ان کے ساتھ تعاون کر کے یونیورسٹی کے مین کیمپس،کسی علاقائی دفتر یا کسی اور جگہ جانے کے بغیر طلباء کی ورکشاپس میں شمولیت یقینی بنا دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی اپنانا وقت کی ضرورت بن چکی ہے۔ انہوں نے نے کہا ہے کہ یونیورسٹی نے علاقائی دفاتر کے عملے کو تربیت اورضروری سہولیات دے کر اب وہ طلباء کی آن لائن ورکشاپس سے متعلق تمام مسائل خود وہاں علاقائی دفتر کی سطح پر حل کرسکیں گے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More