The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

اولپمک کھیلوں سے ایران کو بے دخل نہیں کیا جائے گا، آئی او سی

13

بدھ ستمبر
12:56

لوزان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 16 ستمبر2020ء) ایرانی پہلوان نوید آفکاری کو پھانسی کی سزا دینے کے بعد ایرانی حکومت کو بین الاقوامی سطح پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے تاہم بین الاقوامی اولمپک کمیٹی نے کہا ہے کہ وہ ایران کو اولمپک کھیلوں سے خارج نہیں کرے گی۔

(جاری ہے)

آئی او سی نے ایک بیان میں کہا کہ اولمپک کھیلوں سے ایران کو خارج کرنے کا نتیجہ یہ ہو گا کہ اس ملک میں کھلاڑیوں کو صرف اس وجہ سے سزا ملے گی کہ وہ ایک مخصوص سیاسی یا قانونی نظام کے تحت رہتے ہیں۔ گزشتہ ہفتے 27 سالہ افکاری کو سزائے موت سنائی گئی تھی۔ ان پر اگست 2018 میں حکومت مخالف مظاہروں کے دوران ایک سکیورٹی اہلکار کی ہلاکت کا الزام تھا۔ حکام کے مطابق افکاری نے دوران حراست اقرار جرم کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More