The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

اورنج لائن ٹرین ٹریک کے پیلرز کی تعزئین و آرائش اور مزید خوبصورتی کیلئے وال پینٹگ کا انعقاد

23

اتوار اکتوبر
19:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 18 اکتوبر2020ء) ایچ اے کے زیر اہتمام اورنج لائن ٹرین ٹریک کے پیلرز کی تعزئین و آرائش اور مزید خوبصورتی کیلئے وال پینٹگ کا انعقاد کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے ویژن کے مطابق پیلرز کی مزید خوبصورتی کیلئے وال پیٹنگ انعقاد کیا ہے۔اس حوالے سے چیئرمین پی ایچ اے انجینئر یاسر گیلانی نے کہا کہ پی ایچ اے صوبائی دارالحکومت کو خوبصورتی کے لحاظ سے دوسرے شہروں کیلئے رول ماڈل بنائے گا۔ اورنج لائن ٹرین ٹریک پر ہارٹیکلچر کے کام اور پیلرز پر وال پینٹنگ مزید خوبصورتی کا باعث بننے گی۔ وال پینٹنگ میں شہر بھر کے کالجز و یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات صبح 9 سے سہ پہر 4 بجے حصہ لیں گے جبکہ تمام طلبہ اور طالبات کے لیے خصوصی طور پر طعام کا انتظام سیکورٹی کا مکمل انتظام کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی جی پی ایچ اے جواد احمد قریشی نے کہا کہ وال پینٹنگ میں شہر بھر کے کالجز اور یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات حصہ لے رہے ہیں۔

وال پینٹنگ میں طلبہ و طالبات جنگل تھیم کے حساب سے پھول، درخت اور لینڈسکیپنگ کی خوبصورت پینٹنگ بنائی ہیں جس پر پی ایچ اے نے وال پینٹنگ میں حصہ لینے والے تمام طلبہ اور طالبات کو تعریفی اسناد اور انعامات دے ان باصلاحیت نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی ہے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More