The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کی خواتین ٹیموں کے درمیان پہلا انٹرنشنل ٹی ٹونٹی کرکٹ 21 ستمبر کو کھیلا جائے گا

16

لندن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 14 ستمبر2020ء) انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 21 ستمبر کو کائونٹی گرائونڈ ڈربی میں کھیلا جائے گا۔ ویسٹ انڈیز ٹیم اپنے دورہ انگلینڈ کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف پانچ ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کھیلے گی۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کے پانچوں میچز 21 سے 30 ستمبر کے درمیان ڈربی کے مقام پر کھیلے جائیں گے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا ٹی ٹونٹی میچ بی بی سی اور سکائی پر براہ راست نشر کیا جائے گا۔ سٹیفنی ٹیلر ویسٹ انڈیز ٹیم کی قیادت کریں گی جبکہ انگلینڈ کی خواتین ٹیم ہیتھرنائٹ کی زیر قیادت میدان میں اترے گی۔ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کی ویمنز ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 21 ستمبر ، دوسرا 23 ، تیسرا 26 ، چوتھا 28 اور پانچواں اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 30 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More