The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی آخری تاریخ 30 ستمبر مقرر

9

جمعرات ستمبر
16:24

انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی آخری تاریخ 30 ستمبر مقرر
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 17 ستمبر2020ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے کہا ہے کہ انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی آخری تاریخ 30 ستمبر مقرر کی گئی ہے۔ تنخواہ دار ٹیکس گزاروں کی سہولت کے لئے ریٹرن فائل کرنا انتہائی آسان بنا دیا گیا ہے۔ ترجمان ایف بی آر نے جمعرات کو یہاں جاری بیان میں کہا کہ تنخواہ دار ٹیکس گزاروں کی ٹیکسوں کی ادائیگی سے متعلق تمام آن لائن پورٹل تک آسان رسائی کے لئے ایف بی آر کی ویب سائٹ پر آن لائن فائلنگ سروسز کے نام سے خصوصی لنک فراہم کردیا ہے۔ تنخواہ دار ٹیکس گزاروں کے لئے نیاگوشوارہ فارم آسان فہم اور سادہ بنایا گیا ہے۔ گوشوارے کو آسان بنانے کے لئے موبائل ایپس کی طرح خود کار رہنمائی کے حامل وزرڈ بیسڈ انٹرفیس کی سہولت فراہم کی گئی ہے جس کے ذریعے تمام معلومات کا مرحلہ وار اندراج کیا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کہا کہ نئی خصوصیات کے ساتھ ٹیکس آسان موبائل ایپ کی سہولت بھی دی گئی ہے۔

ریٹرن فائل کرنے کے لئے ٹیکس گزار ایف بی آر کی ویب سائٹ پر معلوماتی ویڈیو سے بھی استفادہ کرسکتے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ ٹیکس گزاروں کو 30ستمبر سے قبل اپنے ٹیکس ریٹرن فائل کرنا چاہیے۔ واضح رہے کہ ٹیکس سال 2020 کے لئے آن لائن انکم ٹیکس گوشوارے داخل کرنے کے فارم پہلے سے اپ لوڈ ہیں۔ تنخواہ داروں اور چھوٹے تاجروں کے لئے انکم ٹیکس گوشوارے داخل کرنا مزید آسان اور سادہ کر دیا گیا ہے۔چھوٹے تاجروں کو گوشوارے داخل کرنے لئے اب صرف ایک صفحہ پر بنیادی معلومات فراہم کرنا ہوں گی۔ ایف بی آر کے مطابق ایک کروڑ تک ٹرن اوور والے تاجروں کے لئے نہایت سادہ انکم ٹیکس گوشوارے داخل کرنے کا فارم مرتب کیا گیا ہے۔ویلتھ سٹیٹمنٹ فارم کو بھی نہایت آسان طریقہ سے داخل کیا جا سکتا ہے۔انکم ٹیکس گوشوارے نہایت آسانی کے ساتھ سمارٹ فون کے ذریعے بھی داخل کئے جا سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More