The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

انڈونیشین ائیر لائنز کا پاکستان کے لیے فضائی آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ … سول ایوی ایشن اتھارٹی نے انڈونیشیا کی ائیرلائنز کو پاکستان میں لینڈنگ کی اجازت دے دی۔ ترجمان … مزید

3

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے انڈونیشیا کی ائیرلائنز کو پاکستان میں لینڈنگ کی اجازت دے دی۔ ترجمان سی اے اے

Muqadas Farooq مقدس فاروق اعوان
پیر ستمبر
13:46

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 ستمبر2020ء) انڈونیشین ائیر لائنز نے پاکستان کے لیے فضائی آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔سول ایوی ایشن اتھارٹی نے انڈونیشیا کی ائیرلائنز کو پاکستان میں لینڈنگ کی اجازت دے دی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا کیسز میں کمی کے مثبت اثرات آنا شروع ہو گئے ہیں۔جہاں دنیا کی کئی بڑی ائیرلائن دوبارہ سے پاکستان کیلئے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کر چکی ہیں، وہیں کئی ممالک کی ائیرلائن نے پاکستان کیلئے براہ راست پروازوں کا آغاز کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔انڈونیشیا کی ائیر لائنز ،لائن ائیر نے پاکستان کے لیے فضائی آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اجازت نامہ جاری کر دیا۔

(جاری ہے)

ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان کی منظوری کے بعد سول ایوی ایشن اتھارٹی نے انڈونیشیا کی ائیر لائن کو پاکستان میں لینڈنگ کی اجازت دے دی۔ترجمان کا کہنا ہے کہ انڈونیشیا کی ائیر لائن ، لائن ائیر انڈونیشیا سے پاکستان کے لیے اپنی پروازیں آپریٹ کرے گی جس کے لیے سی اے اے کے ڈائریکٹر ائیر ٹرانسپورٹ نے اجازت نامہ جاری کیا۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق غیر ملکی ائیر لائن کے اضافے سے زرمبادلہ میں اضافے کے ساتھ سفری سہولیات بھی میسر آئیں گی۔خیال رہے کہ چین کے شہر ووہان سے پھیلنے والے مہلک نوول کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن کرنے کے ساتھ ہر طرح کا فلائٹ آپریشن بھی بند کردیا گیا تھا تاہم اب حالات کی بہتری کے ساتھ ساتھ اندرونِ ملک فلائٹ آپریشن بھی بحال کیا جارہا ہے ۔06 مارچ کو پاکستان کی نئی ایوی ایشن اور کاروبار میں آسانی کی پالیسی کے نفاذ کے بعد ترکی، آذربائیجان اور شام کی ائیرلائن نے پاکستانی شہروں کیلئے براہ راست پروازوں کے آغاز کا بھی فیصلہ کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More