The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا، اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی

17

پیر ستمبر
19:57

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا، اوپن کرنسی مارکیٹ میں ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 14 ستمبر2020ء) انٹر بینک میں پیر کو روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی ۔

(جاری ہے)

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پیر کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں5پیسے کا اضافہ ہوا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 166روپے سے بڑھ کر166.05روپے اور قیمت فروخت166.20روپے سے بڑھ کر166.25روپے ہو گئی تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 166روپے اور قیمت فروخت166.40روپے پر بدستور برقرار رہی ۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پیر کو یورو کی قدر میں10پیسے کا اضافہ ہوا جس سے یورو کی قیمت خرید 195.30روپے سے بڑھ کر 195.60روپے اور قیمت فروخت197.50روپے سے بڑھ کر197.60روپے ہو گئی جبکہ 1روپے کے ریکارڈ اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 212روپے سے بڑھ کر213روپے اور قیمت فروخت214روپے سے بڑھ کر215روپے پر جا پہنچی۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More