The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

انقلابی تبدیلیوں کے حوالے سے جنوبی ایشیا ء میں پہلا بلدیاتی نظام لایا جارہا ہے ‘ راجہ بشارت … پنجا ب لوکل گورنمنٹ کمیشن میں اپوزیشن کو مساوی نمائندگی دی گئی ہے‘ وزیر … مزید

7

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 16 ستمبر2020ء) صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے کہا ہے کہ پنجاب کا بلدیاتی نظام وزیر اعظم کا ویژن ہے جو عوام کو نچلی سطح پربا اختیار بنائے گا،وزیر اعظم عمران خان نے پنجاب کے نئے بلدیاتی قانون کی تیاری میں بھرپوررہنمائی کی ہے،قانون کی تیاری میں خیبر پختونخوا ہ حکومت، اپوزیشن اور تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی گئی،سابقہ بلدیاتی نظاموں کے مقابلے میں یہ نظام عوام کے وفاقی، صوبائی اور مقامی نمائندوں کے مابین اختیارات کی کھینچا تانی کو کم کرتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی زیر صدارت پنجاب اسمبلی میں پنجاب کے نئے بلدیاتی قانون پر سیمینار کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی ،اراکین پنجاب اسمبلی، سرکاری افسران اور سول سوسائٹی کے نمائندگان بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

(جاری ہے)

پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2019 پرسیکرٹری بلدیات نے شرکاء کو بریفنگ دی ، اس موقع پر شرکاء نے جامع مشاورت اور اپنی تجاویز بھی دیں۔

وزیر قانون راجہ بشارت نے کہا کہ انقلابی تبدیلیوں کے حوالے سے جنوبی ایشیا ء میں پہلا بلدیاتی نظام لایا جارہا ہے جس میں عوام براہ راست میئر منتخب کریں گے۔ نئے نظام کے تحت ہر ڈویژنل ہیڈ کوارٹر کو میٹرو پولٹن بنایا جا رہا ہے،پنجا ب لوکل گورنمنٹ کمیشن میں اپوزیشن کو مساوی نمائندگی دی گئی ہے،راجہ بشارت نے کہا کہ ایک ہزار سے زائد افسران کی بھرتی پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ذریعے کی جائے گی۔سیکرٹری بلدیاتی ڈاکٹراحمد جاوید قاضی نے کہا کہ حکومت کی سنجیدہ کوشش ہے کہ جلد از جلد بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں ،ڈیجیٹائزیشن کے ذریعے بلدیاتی نظام کو پیپر لیس اور شفاف بنا رہے ہیں،ووٹرز،امیدواروں اوربلدیاتی ملازمین کی تربیت اور آگاہی کے لیے جامع پروگرام شروع کیا گیا ہے۔ شرکا ء کی طرف سے امیدوار کی عمر 25 سال سے کم کر کے 21 سال اور خواتین کی نمائندگی بڑھانے کی تجاویز دی گئیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More