The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

انشاء اللہ 15 ستمبر سے تمام تعلیمی ادارے مرحلہ وار کھولے جا رہے ہیں

10

پیر ستمبر
17:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 14 ستمبر2020ء) انشاء اللہ 15 ستمبر سے تمام تعلیمی ادارے مرحلہ وار کھولے جا رہے ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق والدین اور اساتذہ سے گذارش ہے کہ بچوں کو اسکول بھیجتے وقت ایس او پیز کا خیال رکھیں، بچوں کو ماسک پہنا کر اسکول روانہ کریں چاہے وہ کپڑے کا ماسک ہی کیوں نہ ہو، بچوں میں کھانسی یا بیماری کی علامات ظاہر ہونے کی صورت میں اسکول ہر گز نہ بھیجیں۔

(جاری ہے)

این سی او سی کے مطابق اگر طبیعت زیادہ خراب ہو تو بچوں کا فوری ٹیسٹ کروایا جائے، ٹیسٹ مثبت آنیکی صورت میں اسکول کو مطلع کیا جائے، بچوں کے درمیان سماجی فاصلہ برقرار رکھیں۔این سی او سی کے مطابق یقینی بنائیں کہ بچے اپنے ہاتھ باقاعدگی سے دھوتے رہیں یا ہینڈ سینیٹائیزر کا استعمال کریں، ڈرائیور حضرات جو بچوں کو اسکول یا کالج لے کر جاتے ہیں وہ اپنی گاڑیوں میں سماجی فاصلہ یقینی بنائیں، گاڑی میں بیٹھاتے وقت یقین کریں کہ بچوں نے فیس ماسک پہنے ہوں۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More