The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات مرزا شاید سلیم بیگ نے سینٹرل جیل کادورہ

24

ہفتہ اکتوبر 17:18

فیصل آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 17 اکتوبر2020ء) : انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات مرزا شاید سلیم بیگ نے سینٹرل جیل کادورہ کیا اور سالانہ معائنہ کیا۔انہوں نے جیل ملازمین کے لئے تعمیر کئے گئے کوارٹرز، یادگار شہدائ ، چبوترہ سلامی، جیل کچن کے فلائی پروف ایریا اور لائبریری کا افتتاح کیا۔ اس موقع پرڈی آئی جی جیل خانہ جات سعیداللہ گوندل، سپرنٹنڈنٹ نور حسن بگھیلا اور دیگر جیل افسران بھی موجودتھے۔آئی جی جیل خانہ جات نے پی ایم آئی ایس کمپیوٹررجسٹریشن سسٹم، پی سی او بوتھ، ملاقات شیڈ، ہائی سکیورٹی بیرکس، جیل فیکٹری، ہسپتال،قیدیان بیرکس، گودام اورنوعمربیرکس کا دورہ کیا۔انہوں نے ہینڈی کرافٹس کی تیاری کے لئے جاری کلاس کا دورہ کیا اور اسیران کی طرف اے تیارکردہ مصنوعات دیکھیں اورجیل انتظامیہ سے کہا کہ دستکاریوں کو ڈسپلے سنٹر میں رکھا جائے تاکہ انہیں فروخت کرکے اسیران کو معاوضہ مل سکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اسیران کو فراہم کردہ سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا اور جیل سپرنٹنڈنٹ کی کاوشوں کو سراہا۔انہوں نے جیل افسران سے کہا کہ وہ اپنے فرائض محنت، لگن اور دیانتداری سے انجام دیں ان کی فلاح وبہبود میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی۔اس موقع پر جیل سپرنٹنڈنٹ نے انتظامی وحفاظتی امور اور اسیران کو فراہم کردہ سہولیات سے آگاہ کیا۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More