The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

انسداد پولیو کی آئندہ قومی پولیومہم 21 سے 25 ستمبر تک جاری رہے گی

11

بدھ ستمبر
17:59

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 16 ستمبر2020ء) :انسداد پولیو کی آئندہ قومی پولیومہم 21 سے 25 ستمبر تک جاری رہے گی جس کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے 13 لاکھ81 ہزار 750 بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے کے لئے مجموعی طور پر 3323 ٹیمیں ڈیوٹی انجام دیں گی۔اس سلسلے میں تمام ترضروری انتظامات کو مکمل کرلیا گیا ہے۔یہ بات ڈپٹی کمشنر محمد علی کو ڈسٹرکٹ پولیو ایریڈیکیشن کمیٹی کے اجلاس کے دوران بتائی گئی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل مدثر نواز، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر مشتاق سپرا، ڈی ایچ او ڈاکٹر بلال احمد سمیت مختلف محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ انسداد پولیو کی آئندہ مہم کو سو فیصد کامیاب بنانے کے لئے تمام تر انتظامات ہر لحاظ سے مکمل ہونے چاہیں اس ضمن میں مائیکروپلان کے مطابق عملدرآمد کیا جائے تاکہ گذشتہ کمزوریوں وخامیوں کا سو فیصد ازالہ ہوسکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے واضح کیا کہ پولیو کا ہرراؤنڈ اہمیت کا حامل ہے لہذا متعلقہ سٹاف کی جدید خطوط پر ٹریننگ کے ساتھ ساتھ مہم سے قبل والدین کی آگاہی کے لئے تمام تر تشہیری ذرائع بروئے کار لائے جائیں تاکہ ان میں احساس ذمہ داری قائم رہے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تحصیلوں میں بھی انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں تمام تر انتظامات مکمل ہونے چاہیں اس سلسلے میں معمولی سی بھی غفلت نہیں ہونی چاہیے۔اس موقع پر ڈی ایچ او نے بتایا کہ مہم کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More