The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

انسداد دہشت گردی تیسرا ترمیمی بل 2020 قومی اسمبلی میں کثرت رائے سے منظورترمیم کے تحت تفتیشی طریقہ کار میں نئی تکنیکس استعمال کرنے کی شق شامل

16

منگل ستمبر
21:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 15 ستمبر2020ء) ایف اے ٹی ایف سے متعلقہ انسداد دہشت گردی تیسرا ترمیمی بل 2020 قومی اسمبلی میں کثرت رائے سے منظورترمیم کے تحت تفتیشی طریقہ کار میں نئی تکنیکس استعمال کرنے کی شق شامل کی گئی ہے ،ترمیمی بل 2020 کے مطابق تفتیشی افسر عدالت کی اجازت سے 60 دن میں بعض تکنیکس استعمال کر کے دہشت گردی میں رقوم کی فراہمی کا سراغ لگائے گا، ان تکنیکس میں خفیہ آپریشنز ، مواصلات کا سراغ لگانا ، کمپیوٹر سسٹم کا جائزہ لینا شامل ہے، عدالت کو تحریری درخواست دے کر مزید ساٹھ دن کی توسیع حاصل کی جا سکتی ہی. بل ایجنڈہ میں شامل نہیں تھا، تحریک کے ذریعے بل کو ایجنڈہ میں شامل کیا گیا، ضمنی ایجنڈہ کے طور پر بل لانے پر اپوزیشن ارکان نے بھر پور احتجاج کیا

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More