The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

انسداد دہشتگردی کی عدالت میں ملزم شفقت کا 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظور … تفتیشی افسر شناخت پریڈ کی کاروائی جلد از جلد مکمل کریں۔عدالت کا حکم

8

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 ستمبر2020ء) سانحہ موٹروے کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں سماعت ہوئی۔عدالت نے ملزم شفقت کا 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ دے دیا ہے۔عدالت نے اس بات پر اعتراض کیا کہ ملزم کو نقاب ڈال کر پیش کیا گیا ہے،عدالت نے کہا کہ ایسا نہیں کیا جانا چاہئیے تھا۔عدالت نے حکم دیا ہے کہ تفتیشی افسر شناخت پریڈ کی کاروائی جلد از جلد مکمل کریں۔عدالت نے مقدمے پر کاروائی 29 ستمبر کے لیے ملتوی کر دی۔اس سے قبل موٹروے زیادتی کیس میں ملزم شفقت کو چہرے پر کپڑا ڈھانپ کر سخت سکیورٹی میں ایڈیشنل سیشن جج مصباح خان کی عدالت میں پیش کیا گیا ، ملزم شفقت کو اے ٹی سی میں جج نہ ہونے پرسیشن کورٹ میں پیش کیا، پولیس نے عدالت سے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔جس پر عدالت نے ملزم شفقت کا6روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا جبکہ زیادتی کیس میں پولیس نے دہشت گردی کی دفعات شامل کرلیں۔

(جاری ہے)

ملزم شفقت کی پیشی کے موقع پر سیشن کورٹ میں سخت حفاظتی انتظامامت کئے گئے تھے۔اس کے بعد ملزم کو انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں اس کے ریمانڈ کی استدعا کی گئی جسے عدالت نے منظور کر لیا۔یاد رہے کہ موٹروے پر خاتون زیادتی کیس میں اہم پیشرفت اس وقت ہوئی جب پولیس نے نامزد ملزم وقار الحسن کی نشاندہی پر 23 سالہ ملزم شفقت کو گزشتہ رات دیپالپور سے گرفتار کیا تھا ، شفقت کا تعلق بہاولنگر کی تحصیل ہارون آباد کا رہائشی ہے ۔ ملزم شفقت کا ڈین این اے بھی میچ کرگیا ہے۔ پولیس تحقیقات کے دوران شفقت نے خاتون سے زیادتی کا اعتراف کرلیا ہے۔سی طرح دوسرے نامزد ملزم وقارالحسن کا ڈی این اے رزلٹ بھی آگیا ہے، وقار الحسن کا ڈی این اے خاتون کے ڈی این اے سے میچ نہیں ہوا۔۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وقارالحسن خود پیش ہونے سے تفتیش میں کافی معاونت ملی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More