The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

انجینئر نعیم یعقوب کو چیف میڈیکل آفیسر تعینات کرنے کے خلاف درخواست پرانتظامیہ کو نوٹس جاری

7

منگل ستمبر
16:59

انجینئر نعیم یعقوب کو چیف میڈیکل آفیسر تعینات کرنے کے خلاف درخواست ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 15 ستمبر2020ء) سندھ ہائیکورٹ نے پی آئی اے میں انجینئر نعیم یعقوب کو چیف میڈیکل آفیسر تعینات کرنے کے خلاف درخواست پر پی آئی اے انتظامیہ ڈپٹی اٹارنی جنرل و دیگر کو نوٹس جاری کردیئے۔

(جاری ہے)

سندھ ہائیکورٹ میں پی آئی اے میں انجینئر نعیم یعقوب کو چیف میڈیکل آفیسر تعینات کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، درخواستگزار نے موقف اختیار کیا کے پی آئی اے کے مطابق سی ایم او اور جی ایم میڈیکل سروسز ایک ہی عہدہ ہے، اس عہدے کے لیے ایم بی بی ایس اور فلائٹ سرجن کا کورس ہونا ضروری ہے،جبکہ نعیم یعقوب ستار کے پاس صرف انجینئر کی ڈگری ہے پی آئی اے میں ہیلتھ سیفٹی اقدامات کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں پی آئی اے میں سفر کرنے والی ہزاروں افراد کی زندگیاں خطرے میں ہیں، جس پر عدالت نے پی آئی اے انتظامیہ ڈپٹی اٹارنی جنرل و دیگر کو نوٹس جاری کردیئے، جبکہ درخواست پی آئی اے کے ملازم ضیا الحق کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More